بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام ٹیپو سلطان شہید کی یاد میں تقریری مقابلہ؛ ٹیپو کا بھٹکل کے ساتھ گہرا تعلق، اہلیہ اور اُن کی دادی بھٹکلی نوائطی تھیں؛ ماہر تعلیم مولانا الیاس ندوی کا خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th November 2019, 4:26 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 10/نومبر (ایس او نیوز)   18 ویں صدی کے   مشہور حکمران اور تاریخ ساز شخصیت حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ جنہیں شیر میسور کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،    دنیا میں راکٹ سازی اور میزائل سازی کا موجد   کہلاتے  ہیں ۔ یہ وہی حکمران ہیں جنہوں نے  1792ء کی جنگ میں انگریزوں کے خلاف پہلی بار راکٹ کا  بڑی کامیابی کے ساتھ   استعمال کیا تھا اور دشمنوں   کو عبرت ناک شکست دی تھی۔ اُن کی یوم پیدائش کے موقع پر آج 10/ نومبر کو  قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی جانب سے   اُن کے  حیات اور  کارناموں سمیت    اُن کی  خدمات  اور اُن کی بہادری  کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے   بھٹکل کے طلبا کے مابین تقریری مقابلہ رکھا گیا۔

269 ویں یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ   تقریری مقابلوں میں بھٹکل کے 6 اسکولوں کے ہونہار طلبا نے حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے بہترین  جوہر دکھلائے جس میں جامعہ اسلامیہ   کے پنجم عربی کے طالب علم سدید  احمد ابن انصارعجائب نے اول مقام حاصل کیا۔نونہال سینٹرل اسکول کے طالب علم محمد ماہر ابن مسعود سنہری نے دوسرامقام اور  اسلامیہ اینگلو اُردو ہائی اسکول کے نویں جماعت کے طالب علم   مفاذ احمد ابن مُبین احمد ائیکری نے سوم مقام حاصل کیا۔

پروگرام میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے  حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ پر تاریخی کتاب لکھنے والے  ماہر تعلیم  مولانا الیاس جاکٹی ندوی  نے  حضرت ٹیپو سلطان شہید  ؒکے تعلق سے شروعات میں ہی بتایا کہ دوسرے لوگوں کے مقابلے میں بھٹکل والوں  کو  حضرت   ٹیپو سلطان شہیدؒ کو  یاد کرنے کا زیادہ حق پہنچتا ہے کیونکہ ان کی  دادی  اور ایک بیوی بھٹکل کی نوائطی برادری  کی تھیں۔ مولانا نے کہا کہ حکمرانی میں  صرف ہندوستان کی ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی پہچان ٹیپو سلطان سے تھی۔ انہوں نے ہندوستان سے انگریزوں کو آزادی دلانے کے لئے نہ صرف لڑتے ہوئے اپنی جان دی بلکہ  اپنے بچوں یہاں تک کہ اپنے خاندان کو بھی قربان کردیا تھا ۔ جس کی  انسانی تاریخ میں  دوسری مثال نہیں ملتی۔ مولانا نے کہا کہ کسی نے بہادری میں ٹیپو سلطان کا موازنہ  نپولین سے کیا تھا ، لیکن  نپولین صرف بہادر تھا مگر  اُس نے اپنی جان کا نذرانہ پیش نہیں کیا تھا۔ مولانا نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا  کہ جس شخص نے جس ملک کے لئے، جس خطہ کے لئے اور جس  جگہ کے لئے اپنی جان آفرین کردی  آج اُس خطہ میں اُس  کا نام لینا گناہ سمجھا جاتا ہے، انہوں نے اسے  بے وفائی اور احسان شناسی سے تعبیر کیا ۔  انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان کی حکمرانی میں  مسلمان ایک کروڑ 57 لاکھ مربع کلو میٹر پر  حکمرانی  کررہے تھے ، جیسے ہی  اُنہوں نے شہادت نوش فرمایا  مسلمانوں کی حکمرانی  45 لاکھ رقبے تک سمٹ گئی ۔ مولانا نے کہا کہ ٹیپو سلطان صرف میسور کا حکمران نہیں تھا بلکہ وہ عالم اسلام کا حکمران تھا جسے  پوری  دنیا کے مسلمانوں کی فکر  تھی۔ مولانا نے  ٹیپو سلطان  کو  بیک وقت محب وطن اور  محب دین قرار دیتے ہوئے  اُن کی بہادری  اور  ان کی اسلام نوازی کے ساتھ ساتھ   ،  غیر مسلمانوں کے ساتھ اُن کے روابطہ اور کئی دیگر  اُمور پر بھی روشنی دالی۔

بھٹکل تنظیم ہال میں  صبح قریب 10:45 بجے   معظم سعدا کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا،  تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے استقبال کرتے ہوئے پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی،  شاہ بندری محمد اسماعیل نے ٹیپو سلطان پر ایک نظم پڑھ کر سنائی،  صدر تنظیم ایس ایم سید احمد پرویز نے  پروگرام کی صدارت کی۔ تنطیم کی  تعلیمی و ثقافتی کمیٹی کے کنوینر  عبدالخالق دامدا نے  نظامت کی۔ ھود سدی باپا اور  جیلانی شاہ بندری نے نعت اور  کلام پیش کیا۔ آخر میں محتشم محمد عظیم کےکلمہ تشکر پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔ تقریری مقابلوں کے لئے  جناب پلور محمد صادق، جناب عبدالعظیم ایس ایم  اور جناب عبدالعلیم شاہین   کو ججس کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اول، دوم اور سوم آنے والوں کوانعامات کے ساتھ ساتھ دیگر مساہمین کو بھی   ہمت آفزائی کے طور پر انعامات سے نوازا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...