سرسی میں آتی کرم ہوراٹا سمیتی کی جانب سے منظوری حق قانون کے متعلق ورکشاپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th April 2021, 6:48 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :18؍اپریل(ایس اؤ نیوز)فوریسٹ حقوق قانون کی منظوری کی  متعینہ مدت کے اندر منظوری کارروائی کو انجام دیا جائے۔ آج عوامی نمائندوں میں حوصلہ کی کمی کی وجہ سے فوریسٹ حقوق قانون نافذ نہیں ہورہاہے۔ عوامی نمائندے صرف انتخابات کے دوران فاریسٹ کے اتی کرم داروں کے مسائل پر بات کرتے ہیں انتخابات ختم ہوتے ہی خاموشی اختیار کئے جانا افسوس ناک ہے۔ فاریسٹ بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر رویندر نائک نے ان خیالات کااظہار کیا۔

وہ یہاں سرسی میں سب ڈویزن فوریسٹ حقّوُ ہوراٹاسمیتی کی جانب سے فوریسٹ مکینوں کےمنظوری حق پر نظر ثانی  معاملے کے متعلق اتی کرم داروں کو جانکاری دینے کےلئے منعقدہ ورکشاپ میں خطاب کررہےتھے۔ ضلع میں ایک تہائی آبادی فاریسٹ مکینوں کی ہے۔ قانون اور اصول نافذ ہوئے آج کو 13برس ہورہےہیں لیکن اس میں ابھی تک کوئی ترقی نہیں ہونا قابل مذمت ہے۔ منظوری حق کارروائی کے دوران بعض قانونی پیچیدگیاں ہیں اس تعلق سے  ویدیکے  عدالتی سطح پر بھی جدوجہد کرنے کو تیار ہے۔ آئندہ  دنوں میں فاریسٹ حقو منظوری کے متعلق عوامی بیداری پروگراموں کا اہتمام کئے جانے کی انہوں نے جانکاری دی ۔

تعلقہ صدر لکشمن نے ورکشاپ کی صدارت کی۔ نہرو نائک، ایم آرنائک، ابراہیم صاحب، تما مراٹھی ، ہریش منجپا نائک، منجوناتھ نائک، ہیمنت نائک، نارائن یپا بھیم، شیوپا راما سمیت کئی ایک نےاپنے خیالات کااظہار کیا۔ ہیمنت نائک نے استقبال کیاتو مالتیش نائک نے شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...