سرسی : غیرقانونی گانجہ سپلائی کے الزام میں دو گرفتار؛ 136گرام وزنی گانجہ ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st January 2022, 8:28 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :یکم جنوری (ایس اؤ نیوز)غیرقانونی طورپر گانجہ سپلائی کرنےکےالزام میں سرسی دیہی پولس نے مصدقہ خبر پر کارروائی کرتےہوئے  دو ملزموں کو گرفتار کرنے کا واقعہ تعلقہ کے مرا میں ماروتی مندر کے قریب پیش آیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت گنیش نگر کے ابھیشیک شری دھر ہیگڈے (23) اور منجوناتھ اُدئیے مانے (23) کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔ ملزمین سے پولس نے 136گرام وزنی گانجہ اور گانجہ سپلائی کے لئے استعمال کی گئی قریب 50ہزارروپئے مالیت کی بائک اور 1280روپئے نقد ضبط کرلئے ہیں۔ دونوں ملزمین جمعہ کو تعلقہ کے مرا میں ماروتی مندر روڈ پر غیر قانونی طورپر گانجہ سپلائی کے ارادے سے جارہے تھے تو مصدقہ خبر ملنے کے بعد پولس نے چھاپہ مار کر گرفتارکیاہے۔

 معاملہ دیہی پولس تھانہ میں  درج کیا گیا ہے۔ کارروائی میں ڈی ایس پی روی ڈی نائک اور سی پی آئی رام چندرنایک کی رہنمائی میں دیہی پولس تھانہ پی ایس آئی ایریا سمیت دیگر پولس اہلکار شریک تھے۔ سرسی پولس کی کامیاب کارروائی پر ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر نے ستائش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...