سرسی : سیاسی پارٹیوں کے امیدوار فاریسٹ اتی کرم داروں سے ووٹ مانگنے کا حق کھو چکے ہیں : رویندرنائک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th March 2019, 7:25 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:30؍مارچ (ایس او نیوز)حالیہ منعقد ہورہے لوک سبھاانتخابات میں پارٹی امیدواروں کو اترکنڑا ضلع کے فاریسٹ اتی کرم داروں سے ووٹ مانگنے کا حق نہیں ہے۔ اگر انہیں ووٹ مانگنا ہے تو اس سے قبل انہیں اتی کرم زمینات کی منظوری کے لئے اپنی ذمہ داری کے متعلق واضح کرنےپر ضلع فاریسٹ اتی کرم دار حق ہوراٹ گاررویدیکے کے صدر اے رویندر نائک نے زور دیا ہے۔

وہ یہاں فاریسٹ زمین حق ہوراٹ گارر دفتر میں فاریسٹ حق قانون کے تحت رد کردہ عرضیوں کے متعلق منعقدہ ورکشاپ میں وہ بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 30برسوں سے ہر انتخابات میں فاریسٹ اتی کرم داروں کے متعلق اپنے اپنے منشور میں وعدہ کرنےو الی پارٹیاں اور امیدوار انتخابات کے بعد اتی کرم داروں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہے ہیں ، اس بنیاد پر سیاسی پارٹیاں اور ان کے امیدوار ووٹ مانگنےکااخلاق حق کھونے کی بات کہی۔

ضلع میں 87625فاریسٹ مکین خاندان ہیں۔ صرف 3.25فی صد عرضیوں کی منظوری دی گئی ہے، اسی کو سیاسی پارٹیاں اپنی کامیابی جتارہے ہیں۔ فاریسٹ قانون کے مطابق 65220عرضیوں کو نامنظور کیاگیا ہے اس کے باوجود ان کے تعلق سے کوئی توجہ نہ دینا بہت ہی افسوس ناک ہے۔

وکیل رویندر نائک نے فاریسٹ افسران کے رویہ پر عوامی نمائندوں کی خاموشی پر سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں  فاریسٹ مکینوں پر فاریسٹ افسران لگاتار ہراسانی ، ظلم کئے جانے پر بھی ضلع کے عوامی نمائندے خاموش رہنا دل دکھا دینے والی بات ہے ، اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔ اس سلسلے میں اتی کرم داروں کو بیدار کرنا ضروری کہا۔

گزشتہ 30برسوں میں  فاریسٹ مکینوں سے 13مرتبہ عرضیاں حاصل کی گئیں اور ہر مرتبہ انہیں قبول کرنے کا تیقن دے کر اس کو ووٹ میں منتقل کیاگیا اس کے بعد کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کی گئی ۔ اسی لئے فاریسٹ مکین اور اتی کرم دار اس مرتبہ انتخابات میں اپنے ووٹ کے استعمال کو لےکر کافی بیزار رہنے کی بات  کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔