سرسی : اگر کانگریس نے مجھے رقم دی ہے تو اُترپردیش اور ہماچل پردیش میں بی جےپی والوں نے دوسروں کو کتنی رقم دی ہے : بی جے پی رکن اسمبلی شیورام ہیبار کا پلٹ وار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th March 2024, 1:50 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :3؍مارچ؍   (ایس اؤ نیوز ) ’ اگر کانگریس نے راجیہ سبھا انتخابات کےلئے مجھے رقم دی ہے تو پھر اترپردیش اور ہماچل پردیش میں بی جےپی نے کانگریسیوں کو کتنی رقم دی ہے؟  یہ سوال یلاپور کے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے  رکن اسمبلی  شیورام ہیبار نے  بی جے پی لیڈر کے ایس ایشورپا سے پوچھا ہے۔ 

راجیہ سبھا انتخابات میں شیورام ہیبار پرجب سابق وزیر کے ایس ایشورپا  نے کانگریس سے   رقم لینے کا الزام عائدکیا تو  رکن اسمبلی شیورام ہیبار نے  کہاکہ ’ دیگر ریاستوں میں بھی کراس ووٹنگ اور غیر حاضر نہیں ہونے کے واقعات ہوئے ہیں۔  انہوں نے پوچھا کہ  وہاں بی جےپی نے کتنا سرمایہ لگایا ہے اس کو بھی بیان کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ایشور پا کے بیان کو  خود بی جےپی والے سنجیدگی سےنہیں لیتی ہیں، وہ کیا کچھ کرنےکے بعد استعفیٰ کی حالت کو پہنچے تھے پوری ریاست کے عوام اور خود ان کو بھی اچھی طرح  معلوم  ہے۔شیورام ہیبار نے بی جے پی پر وار کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ  جب ریاست میں بی جےپی کی حکومت تھی تو ایشورپا نے ہمیں کتنے کروڑ دئیے تھے ، اُسے بھی  اُنہیں  بیان کرنا چاہئے۔

شیورا م ہیبار نےکہاکہ ایشورپا شیشےکےگھر میں بیٹھ کر پتھر مارتےہیں تو انہیں چوکنا رہنا چاہئے۔ تبھی ان کی بزرگی کا احترام ہوگا۔ اسی دوران شیورام ہیبار سے جب لوک سبھا انتخابات میں کانگریس میں شمولیت کے تعلق سے  پوچھا گیا  تو انہوں نے اسے  صرف میڈیا کی پیداوار قرار دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...