سرسی میں ضلع کانگریس کی جانب سے ڈی کے شیوکمار کی گرفتاری کےخلاف احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th September 2019, 8:01 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:4؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے کانگریس لیڈر اور سابق وزیر ڈی کے شیوکمار کی گرفتاری کےخلاف سرسی میں ضلع کانگریس شاخ کی جانب سے کانگریس کارکنان نے احتجاج درج کیا۔

پرانے بس اسٹانڈ سرکل پر جمع ہوئے کانگریس کارکنان نے ریاستی اور مرکزی بی جےپی حکومت اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کےخلاف نعرے بازی کی۔ سڑک کے درمیان بیٹھے اور سوریوں کو روکا، ٹائر جلا کر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ضلع شاخ کے صدر بھیمنانائک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ڈی کے شیوکمار نے دستاویزات کی جانچ کے دوران پوری طرح تعاون کرنے کے باوجود بھی انہیں گرفتارکیاگیاہے۔دراصل بی جےپی  انہیں گرفتار کرتے ہوئے کانگریس کی طاقت کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔بی جےپی  ای ڈی افسران کے ذریعے ریاستی کانگریس لیڈران کو ڈرانے کا کام کررہی ہے۔ بی جےپی کے کانگریس مکت کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے کی بات کہی۔ ضلع کے مختلف مقامات سے پہنچے کانگریس لیڈران بھٹکل کے سنتوش نائک، وٹھل  نائک، منیر،کمٹہ کی سابق رکن اسمبلی شاردا شٹی ، راجیش نائک، گوند نائک، جگدیپ تنگیری، بال چندرنائک، وی ایل نائک ،رتناکر نائک، جگدیش کھاروی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔