اترکنڑا ضلع کےلئے ملٹی اسپیشالٹی اسپتال کو لے کر وزیراعلیٰ سدرامیا نے اگلی بار کوشش کرنے کی دی یقین دہانی
سرسی(بنواسی) :6؍مارچ (ایس اؤ نیوز )اترکنڑا ضلع کےلئے اس مرتبہ ملٹی اسپیشالٹی اسپتال کی منظوری دینا تھوڑا مشکل ہے ، اس لئے اگلے سال دیکھیں گے کہتے ہوئےریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اسپتال کو لےکر ہونے والی چہ مئگوئیوں پر فل اسٹاپ لگادیا۔
بنواسی میں منعقدہ کدمبا اُتسوا پروگرام میں شرکت کےلئے پہنچے سدرامیا ہیلی پیڈ پر اخبارنویسوں سے بات کرتےہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فی الحال ریاست میں پانچ مقامات پر ملٹی اسپیشالسٹی اسپتال منظور کئے گئےہیں، جس کا کا م جاری ہے، اس لئے امسال ضلع اُترکنڑا کے لئے اسپتال بنانا ممکن نہیں ہے اگلےسال دیکھیں گے۔
اس موقع پر ہلیال کے رکن اسمبلی اور ریاستی انتظامیہ سدھار آیوگ کے صدر آر وی دیش پانڈے نے بھی حمایت کرتےہوئے کہاکہ پچھلے کئی برسوں سے ضلع کےلئے ملٹی اسپیشالٹی اسپتال کا مطالبہ کیا جارہاہے، آپ اس کی منظوری دیں ۔ تب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ دیش پانڈے، وزیر وئیدیا اور رکن اسمبلی بھیمنا نائک ، ستیش سئیل نے بھی اسپتال کے تعلق سے بات کی ہے۔ اس لئے اس بار نہیں بلکہ اگلی بار دیکھنے کا تیقن دیا۔