سرسی : بی جے پی کی کسان مخالف پالیسی کی وجہ سے ملک کاکسان مشکلات سے دوچار ہے: شیوانند ہیگڈے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd September 2022, 11:32 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:22؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز) بی جے پی کی کسان مخالف پالیسی اور ناپختہ انتظامات کی وجہ سے ملک کاکسان مشکلات سے دوچار ہے۔ اترکنڑا ضلع کسان کانگریس کے صدر شیوانند ہیگڈے کڈتوکا نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

سرسی کے سامراٹ ہوٹل کے ونایک ہال میں منعقدہ اترکنڑا کسان کانگریس ایگزیکیٹیو کمیٹی میٹنگ میں شیوانند ہیگڈے خطاب کررہےتھے۔ انہوں نےکہاکہ بی جےپی کی غیر ذمہ دارانہ پالیسی اور حکومت کی وجہ سے ملک کےکسان کافی کچھ مشکلات اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ روزمرہ چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہرروز اضافہ ہورہاہے۔ بے روزگار ی کی شرح  بے تحاشہ بڑھ رہی ہے۔ عوامی منصوبہ جات کو دینے میں ناکام بی جےپی صرف دھرم اور ذات پات کے نام پر تفریق اور نفرت پیدا کرتےہوئے ووٹ بینک کی کوشش کئےجانےکا الزام لگایا۔

ریاستی کسان کانگریس کے سکریٹری شری پاد ہیگڈے کڈوے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ کسان ہمیشہ ایثار و قربانی کے جذبات سےمعمور رہتاہے۔ اگر اس کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوگیا اور کسان اٹھ کھڑا ہوگیاتو انقلاب برپا ہوگا۔ اسی لئے بی جےپی کسانوں کی طاقت توڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ کسانوں کی بھلائی کےلئے کسانوں کو چاہئے کہ وہ کسان کانگریس میں شمولیت اختیار کریں۔ ضلع کسان کانگریس نائب صدر منوہر گوڈا نے بھی اپنی بات رکھی۔

بھٹکل کسان کانگریس کے صدر این جی نائک،منڈگوڈ بلاک کے پردیپ گوڈا، منکی بلاک کے انپا نائک نےاپنے تاثرات کا اظہارکرتے ہوئے مقامی کسان کانگریس بلا ک کو مضبوط کئےجانےکی بات کہی۔ میٹنگ میں سرسی بلاک کے پانڈورنگا نائک، جنرل سکریٹری ونود نائک، شری دھر ہیگڈے، گریش پٹگار، گجانن نائک، ناگیس نائک، رام کرشنا شٹی ، کے جے نائک بھٹکل، شمشیر خان ہلدی پوروغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔