بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th May 2024, 7:05 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17 مئی (ایس او نیوز) بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  شدت کی گرمی کے چلتے   اُسی علاقہ کے سات  نوجوان بشمول تین لڑکیاں   ندی میں  نہارہے تھے کہ اچانک ایک نوجوان سورج غرق ہونے لگا، اُسے  ڈوبتا دیکھ کر ندی کنارے  سورج کے دوست کی ماں  پاروتی نائک اُسے بچانے کے لئے  ندی میں اُتری، مگر  سورج کو بچانے کی کوشش میں وہ بھی غرق ہوگئی۔ واردات جمعہ کی شام قریب چار بجے پیش آئی۔

اطلاع ملتے ہی کڈوین کٹہ علاقہ کے کافی لوگ ندی کنارے جمع ہوگئے جن میں سے بعض لوگوں نے  دونوں کی نعشوں کو باہر نکالا اور بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

دولوگوں کی موت کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل سرکاری اسپتال میں کافی لوگ جمع ہوگئے۔ دونوں  نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے  مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔

سورج  نائک کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ سرپن کٹہ سرکاری آئی ٹی آئی کالج میں فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا۔

بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

بتاتے چلیں کہ گذشتہ  تیس دنوں  کے اندر  پانی میں غرق ہوکر   مرنے کی یہ تیسری واردات ہے، پہلا حادثہ  21/اپریل کو پیش آیا تھا جب دو نوجوان سودی گدّے  سمندر میں  غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے تھے۔ دوسری واردات  5/مئی کو مرڈیشور سمندر میں پیش آئی تھی اور یہاں بھی دو لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، اُس کے بعد اب  تیسری واردات کڈوین کٹہ ندی میں پیش آئی ہے اور یہاں بھی دو لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ یعنی گذشتہ تیس دنوں کے اندر چھ لوگوں کی موت پانی میں غرق ہونے سے ہوئی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔