شیرور کی گرین ویلی نیشنل اسکول اور کالج میں سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد : کھیل کے دوران دوستی بنائیں کیونکہ دوستی ہمیشہ قائم رہتی ہے: ڈی وائی ایس پی ہری رام شنکر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th November 2019, 8:34 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16؍نومبر(ایس اؤ نیوز)شیرور کی مشہور و معروف اسکول گرین ویلی نیشنل اسکول اور پی یوکالج کا سال 2019کا مشترکہ سالانہ  اسپورٹس ڈے  کا انعقاد 16نومبر 2019بروز سنیچر کو کالج صحن میں منعقد ہوا۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے کنداپور کے ڈی وائی ایس پی ،آئی پی ایس آفیسر ہری رام شنکر نے کھیل مشعل کی دیاسلائی کرتےہوئے کھیل مقابلوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیل کو کھیل کے جذبے سے ہی کھیلیں، طلبا کے لئے ضروری اور اہم یہی ہےکہ وہ کھیل کا حصہ بنیں، ہر ایک کی قسمت میں نہیں کہ وہ انعام جیتیں۔ جب کھیل ختم ہوتو دو افراد کو دوست بنائیں کیونکہ کھیل ختم ہوجائے گا آپ کے تمغے ، اسناد تو گھرپر ہونگے یا کبھی گم ہوجائیں گے لیکن جو دوستی آپ کرتے ہیں وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گی۔ انہوں نے آئی پی ایس میں کامیاب ہونےکا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ پانچ سال تک بے روزگار رہتے ہوئے امتحان کی تیاری کی کیونکہ میں ٹارگیٹ بنایا تھا کہ ہر حال میں مجھے آئی پی ایس میں کامیاب ہوناتو ناکامی کو کامیابی کا پہلا زینہ مان کر آگے بڑھیں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔طلبا کو انہوں نے ہدایت دی کہ آپس میں ایک دوسرے کا موازنہ نہ کریں کیونکہ ہرایک باصلاحیت ہوتاہے مگر میدان الگ الگ ہوتےہیں ۔ طلبا اپنے پسندیدہ میدان کا انتخاب کرتےہوئے اس میں ملک وملت کی خدمت انجام دینےکاخیال ظاہرکیا۔  بین الاقوامی والی بال کھلاڑی انوپ ڈیکوستھا نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے اپنے خیالات کااظہارکیا۔

طلبا کھلاڑیوں کی طرف مارچ پاسٹ ہوا اور مہمان خصوصی کو  گارڈ آف آنر دیاگیا۔ اس کے بعد پرچم کشائی ہوئی ۔ طلبا کی طرف سے بہترین اندازمیں منظم طور پر ڈرل پیش کیاگیا جس کی سبھوں نے ستائش کی۔ڈائس پروگرام کے بعدطلبا کے درمیان کھیل مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ آخر جیت حاصل کرنےو الے طلبا کھلاڑیوں کےدرمیان انعامات کی تقسیم کی گئی۔ اسکول اور کالج پرنسپال جان میتھو نے پروگرام کی صدارت کی ۔ اس موقع پر سید صاحب اور جفری صاحب سمیت اساتذہ وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔