کوویڈ لاک ڈاون کے دوران بھٹکل تنظیم کی خدمات کا اعتراف؛ ہوناور میں شراوتی کونسل کی طرف سے کی گئی کوویڈ وئیرئرس کی تہنیت، ابکار فیملی کی طرف سے ایمبولنس عطیہ کرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th September 2020, 12:06 AM | ساحلی خبریں |

ہوناور 28 ستمبر (ایس او نیوز) کوویڈ لاک  ڈاون کے دوران  بھٹکل کی مجلس اصلاح و تنظیم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہوناور میں شراوتی مسلم کونسل کی طرف سے تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں  تنظیم کی طرف سے  تشریف فرما تنظیم کے نائب صدر جناب  محتشم جعفر اور جناب عتیق الرحمن مُنیری کی شال پوشی کی گئی۔ پروگرام میں بھٹکل جے ڈی ایس لیڈر  عنایت اللہ شاہ بندری، نشاط نرسنگ ہوم بھٹکل کے ڈاکٹر سمیع اللہ، کینرا مسلم خلیج کونسل کے نائب صدر دوم خواجہ ابکار، ہوناور کے نائب تحصیلدار  ستیش گوڈا، سرکل پولس انسپکٹر وسنت اچاریہ اور پی ایس آئی ستیش کمار کی بھی تہنیت کی گئی اور تماموں کی شال پوشی کرتے ہوئے لاک ڈاون کے موقع پر کی گئی ان ذمہ داران  کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

تمام لوگوں نے اس موقع پر شراوتی کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی اپنے اداروں کی جانب سے ہرممکن تعاون دینے کا یقین دلایا اور  اپنے اپنے تاثرات پیش کئے، جبکہ تاثرات پیش کرنے کے دوران  کینرا مسلم خلیج کونسل کے نائب صدرجناب خواجہ ابکار نے  ابکار فیملی کی طرف سے کینرا بیلٹ کے لئے ایک ایمبولنس عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

شراوتی کونسل کے سکریٹری جناب مظفر یوسف صاحب نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کوویڈ وبا کے ابتدائی ایام میں ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کے دوران  ایک طرف عوام کو گھروں سے باہرنکلنے کی اجازت نہیں تھی اور لوگ گھروں کے اندر قید ہوکر رہ گئے تھے، ایسے میں  ضلع اُترکنڑا کا سب سے بڑا سماجی ادارہ  مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل  کوویڈ پرقابو پانے کے لئے میدان  میں اُترکر  عوام الناس کی خدمت میں  پیش پیش تھا۔  تنظیم نے نہ صرف بھٹکل بلکہ ہوناور کے شراوتی بیلٹ میں بھی راشن کٹس تقسیم کرتے ہوئے یہاں کے عوام کی تکلیفات کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔  جبکہ تنظیم کے نائب صدر عتیق الرحمن مُنیری نے بھٹکل کے ساتھ ساتھ  شراوتی بیلٹ کے بھی کئی  لوگوں کو جو لاک ڈاون کی وجہ سے دبئی اور امارات میں پھنسے ہوئے تھے اور سخت پریشانی میں مبتلا تھے،  دو، دو  چارٹرڈ فلائٹوں کے ذریعے وطن روانہ کرکے بہت بڑی خدمت انجام دی ۔ جناب مظفر نے بتایا کہ  ہم تنظیم کو اپنا سرپرست ادارہ مانتے ہیں۔ لاک ڈاون کے دوران عوام کورونا  سے اتنے زیادہ خوف میں  مبتلا تھے کہ لوگ بیمار ہونے پر اپنی جانچ کرانے یا علاج کرانے کے لئے  بھی تیار نہیں ہوتے تھے، ایسے حالات میں  تنظیم نے بھٹکل میں پرائمری کوویڈ کئیر سینٹر قائم کرکے شراوتی بیلٹ کے لوگوں کے لئے اتنی بڑی  راحت کا کام کیا کہ لوگوں کے دلوں سے خوف نکل گیا اور لوگ علاج کے لئے بھٹکل کے کوویڈ کئیر سینٹر سے رجوع ہونا شروع کیا۔ جناب مظفر کے مطابق  شراوتی بیلٹ کے قریب 30 لوگ  پرائمری کوویڈ کئیر سینٹر میں داخل ہوئے اور الحمدوللہ صحت یاب ہوکر واپس لوٹے۔ مظفر صاحب نے یہ بھی بتایا کہ  بھٹکل کے کوویڈ کیئر سینٹر کے ذمہ دار جناب عتیق الرحمن مُنیری صاحب کو جب بھی ہم لوگوں نے فون پر رابطہ کرکے کسی مریض کے تعلق سے بتایا کہ وہ غریب ہے  اور  اُن کوعلاج میں خصوصی رعایت دینے کی درخواست کی، انہوں نے  ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا اور مکمل رعایت فراہم کی۔

مظفر صاحب کے بقول بھٹکل تنظیم کے ساتھ ساتھ  مقامی ہیلتھ آفسران، تحصیلدار اور پولس نے بھی  لاک ڈاون کے دوران عوام کی  پریشانیوں کو دور کرنے  کونسل کے ذمہ داران کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ اسی طرح  بھٹکل  جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری  بھی  شراوتی بیلٹ کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے  ،  جبکہ  کینرا مسلم خلیج کونسل،  اُترکنڑا مسلم   یونائیٹیڈ فورم  (ہوناور) اور  ولکی کے  خلیل شیخ صاحب  کی طرف سے بھی  شراوتی بیلٹ کے عوام میں راشن کٹس تقسیم کئے گئے  ، مظفر صاحب نے ہوناور سے لے کر گیرسوپا تک کی تمام جماعتوں سمیت شراوتی مسلم کونسل  کی بھی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ   ان اداروں اور جماعتوں کے ذمہ داران  بھی لاک ڈاون کے دوران عوام کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش رہے  بالخصوص شراوتی کونسل کی طرف سے ایک طرف  گلف سے آنے والوں کے لئے کورنٹائن کا مسئلہ حل کرنے کوشش کی گئی، اسی طرح  اب دبئی جانے کے لئے بھی  شراوتی کونسل کی طرف سے   عوام کی ہرممکن مدد کی جارہی  ہے۔

پروگرام کا آغاز  یونس ادریس ابکار کی تلاوت قران سے ہوا، ماویہ مظفر نے نعت پیش کی، حافظ شعیب شبیر داود نے شراوتی کونسل کا ترانہ پیش کیا۔۔ شراوتی کونسل کے رکن سمیر سلیمان نے مہمانان سمیت  شرکاء کا استقبال کیا جبکہ مولانا سراج احمد ندوی اور سُریش ویدیا نے پروگرام کی نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...