بھٹکل :شمس اسکول کے طلبا آئی ٹی رورل کوئز مقابلہ میں زونل لیول کے لئے منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th September 2016, 2:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :۲۴/ستمبر (ایس او نیوز)تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کے زیرا ہتمام چلنے والی نیو شمس اسکول اور شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے طلبا رورل آئی ٹی کوئزمقابلے میں زونل لیول کے لئے منتخب ہونے کی اطلاع اسکول کے صدر مدرس محمد رضا مانوی نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔

سنیچر کو کاروار کے بال مندر ہائی اسکول میں منعقد ہوئے دیہی آئی ٹی کوئز مقابلہ جات کے اہلیتی راؤنڈ میں نیو شمس اسکول کے کامل دامودی اور خباب رکن الدین کی ٹیم اور شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے محمد شمویل شیخ اور اسماعیل کاکڑے کی ٹیم نے بہترین مظاہرہ پیش کرتے ہوئے زونل لیول کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔

18اکتوبر کو دھارواڑ میں زونل لیول کے لئے  منتخب ٹیموں کے درمیان کوئز مقابلہ ہوگا۔ اسکول کی پرنسپال فہمیدہ ڈاٹا ، سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا اوراساتذہ نے طلبا کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہونے کی نیک تمنا کااظہار کیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...