بھٹکل مخدوم کالونی کے شاہین اسپورٹس سنٹر کے زیر اہتمام کوئزمقابلہ اور استقبال رمضان پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th April 2021, 9:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:6؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)شاہین اسپورٹس سنٹر مخدوم کالونی کے زیر اہتمام حلقہ نور کے شبینہ مکاتیب کے مابین 5اپریل  بروز پیر کومخدومیہ جمعہ مسجد مخدوم کالونی میں منعقدہ سیرت کوئز مقابلے مع استقبال رمضان پروگرام میں مسجد سیدنا علی کے فیحان بن عبدلمتین صدیق، عبداللہ ابن فیض احمد آفریقہ اور محی الدین بن ہارون کولا نے اول ۔مسجد سعد بن ابی وقاص کے احمد صدیق ، سید عمیس برماور اور عبدالرحمن آرمار دوم اور مسجد مخدومیہ کے محمد راحل کلے والے ، محمد حمدان شیخ اور محمد احمد شیخ نے سوم انعام حاصل کیا تو مسجد ہند سالم کے احمداکرمی ، عبدالرحمن اکرمی اور دانش خطیب نے چہارم مقام حاصل کیا ۔

کوئز مقابلے میں حلقہ نور سے متعلقہ 13ٹیموں نے شرکت کی۔ کوئز مقابلہ بعدنماز عصر اور بعد نماز عشاء دونشستوں پر مشتمل تھا۔ کوئز مقابلےمیں انعام یافتگان میں انعامات کی تقسیم ہوئی اور مقابلے میں شریک ہرایک مساہم کو بھی انعام سےنوازاگیا۔

ماہ مبارک رمضان کی آمد کی مناسبت سے جلسےمیں مہمان خصوصی کے طورپر منکی جماعت المسلمین کے قاضی مولانا شکیل احمد سکری ندوی نے استقبال رمضان کے عنوان پر خطاب کیا تو مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی  مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی نے اصلاح معاشرہ پر اورجماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا عبدالرب خطیبی ندوی نے شبینہ مکاتیب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شاہین اسپورٹس سنٹر کے صدر سمیع اللہ اٹل نے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے سبھی کا شکریہ اداکیا۔ جلسے میں تینوں قاضی صاحبان کی تہنیت کی گئی ۔

جلسے کا آغاز حافظ محمد مزمل ہلارے کی تلاوت قرآن سے ہوا۔  مولوی نصیر احمد طاہر باپو  نے ہدیہ نعت پیش کی تو مبشر حسین ہلارے نے سبھی کا استقبال کیا۔ مولوی فرقان صدیقہ جلسے کی  غرض وغایت بتائی اور  مولوی مسیعب محتشم  نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ مولوی جساد سعدا، مولوی سجاد فکردے ، مولوی سوان ندوی ، مولوی ابراہیم ماعیزایم جے اور مولوی عرفان میڈیکل نے کوئز کی تیاری اور نگرانی میں تعاون کرتےہوئے نظامت کی۔ مخدومیہ جمعہ مسجد کے امام وخطیب مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی کی دعا پرجلسہ کا  اختتام ہوا۔ ڈائس پر جماعت المسلمین مخدوم کالونی کے صدر مولانا شجاع الدین ندوی اور جنرل سکریٹری مولوی شعیب جوکاکو ندوی ،بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی اورمیونسپالٹی ممبر اسماعیل امشاد مختصرموجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔