کے ایس آرٹی سی احتجاج کے دوران اترکنڑا میں 61سرکاری بسوں نے انجام دیں خدمات : لانگ روٹ بسوں کی ابھی نہیں ہوئی شروعات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th April 2021, 12:17 AM | ساحلی خبریں |

کاروار :15؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)سرکاری ٹرانسپورٹ ملازمین کی طرف سے جاری احتجاج کے دوران  بدھ کو اترکنڑا ضلع میں 61بسوں نے اپنی خدمات دینے سے مسافروں  نے  تھوڑی بہت راحت  کی سانس لی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ  ضلع سے ہبلی کے لئے صرف ایک بس چلی، اس  کے علاوہ کوئی بس باہری ضلع  سے باہر نہیں جاسکی۔

احتجاج میں شریک ملازمین کو مرحلہ وار انہیں ڈیوٹی پر حاضر کرانے کی افسران کوششوں میں لگےہوئے ہیں۔ پیر کو ضلع میں 38بسیں دوڑی تھیں تو منگل کو 50بسیں سڑک پر نظر آئیں۔ بدھ کو اس میں مزید اضافہ دیکھاگیا ہے ۔

سرسی ۔یلاپور، سرسی ۔ کمٹہ ، سرسی ۔ بنواسی،سرسی ۔ منڈگوڈکے درمیان بسیں دوڑتی نظر آئیں ۔ سرسی ۔ کاروار کے درمیان کوئی بس نہیں دوڑی ہے۔ ادھر کاروار ڈپو سے انکولہ، کمٹہ ، یلاپور کے درمیان بسیں دوڑتی رہیں۔ جب کہ دیہی علاقوں میں کل 13بسوں کی خدمات حاصل رہیں۔

احتجاج میں شریک میکانکس میں سے صرف 4ٹرئینی میکانک ڈیوٹی پر لوٹے ہیں۔ بس ڈرائیورس اور کنڈکٹرس کی اکثریت احتجاج میں شریک ہے۔ لیکن افسران کا کہنا ہے کہ 60فی صد میکانکس ڈیوٹی پر حاضر ہوئےہیں۔ یونین لیڈروں سے بھی افسران بات چیت کررہے ہیں ۔ انہیں سمجھانےکی کوشش بھی جاری ہے۔جبکہ جو لوگ کام پر لوٹ رہے ہیں بعض جگہوں پر بی جے پی لیڈران کی طرف سے اُن کی تہنیت بھی کی جارہی ہے اور حکومت کاساتھ دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا جارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔