بھٹکل سمیت اترکنڑا میں سنیچر اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن : بقیہ دنوں میں دوپہر 2بجے تک ضروری اشیاء کی خریداری کا موقع؛ شادی کی تقریبات کے لئے نہیں ملے گی اجازت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th June 2021, 7:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13؍جون(ایس اؤ نیوز) ریاستی حکومت نے 14جون تک ریاست بھر میں  جو کورونا لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا، اس  میں  ضروری اشیاء کی خریداری کے اوقات میں توسیع  کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، ساتھ ہی  کئی ایک سہولیات بھی  فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور لاک ڈاون کی میعاد میں   21جون تک توسیع کی گئی  ہے۔ 

ریاستی حکومت کی گائڈ لائنس کے پس منظر میں ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اخباری نمائندوں  کو  بتایا کہ کل  پیر   14 جون  سے 21جون تک  کورونا لاک ڈاون میں توسیع کی گئی ہے، البتہ  پیر سے جمعہ  تک ،   صبح 8 بجے  سے دوپہر 2 بجے تک اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے  چھوٹ رہے گی اور  شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک رات کا کرفیو  جاری رہے گا اسی کے ساتھ  ہفتہ میں  صرف دو  دن یعنی سنیچراور اتوار کو مکمل لاک ڈاون رہے گا   اور اسے سختی کے ساتھ لاگو کیا جائے گا۔

اس چھوٹ کے دوران سابقہ حکم کے مطابق مچھلی، گوشت، ترکاری، اناج، دودھ اور اس سے متعلقہ اشیاء کی دکانیں کھلی رکھی جاسکیں گی۔ اس کے علاوہ سڑک کنارے بیوپار کرنے والوں، چشمہ کی دکانوں اور پبلک ڈسٹریبیوشن یعنی راشن کی دکانوں کو بھی اسی وقفہ تک کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔ انڈسٹریز میں 50 فیصدی  اور گارمنٹ فیکٹریوں میں 30 فیصد ملازمین کے ساتھ  سرگرمیاں جاری رکھی جاسکیں گی۔ ہوم ڈیلیوری کی سہولت 24X7 جاری رکھی جاسکے گی۔ ٹیکسیوں اور رکشہ میں صرف دو مسافروں کے لئے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ ضلع ڈی سی کے حکم کے مطابق شمالی کینرا میں اس عرصہ کے دوران شادیوں کی تقریبات منعقد کرنے کے لئے اجازت نہیں دی جائے گی، البتہ  میڈیکل اور ایمرجنسی سروس والے شعبہ جات حسب معمول اپنی خدمات انجام دے سکیں گے  اسی طرح   جاگنگ کے لئے صبح 5بجے سے 10بجے تک پارک بھی کھولےجائیں گے۔  آٹو رکشا والے دو مسافروں کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں۔   خیال رہےکہ ان اوقات اور مدت میں بھی شادی بیاہ کے لئے  اجازت نہیں ہوگی۔

ڈھیل دئیے گئےاوقات میں کووڈ گائیڈ لائنس کی ہدایات پر عمل آوری کی مقامی انتظامیہ اور پولس نگرانی کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  تحصیلداروں کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے  تعلقہ جات میں اُن علاقوں کو   مائیکرو کنٹین منٹ زون قرار دے کر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرسکتے ہیں جہاں  کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہونےکا خدشہ ہو۔اسی طرح  اُن علاقوں میں  روزمرہ کا  ضروری سامان پہنچانے  کی  ذمہ داری بھی  مقامی انتظامیہ کی  ہوگی۔

ڈی سی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ   کووڈ گائیڈلائنس پر  مکمل طور پر عمل  کریں۔ ماسک پہننے سمیت  سماجی فاصلہ برقرار رکھنے  کا خیال رکھیں۔ طبیعت میں کچھ تبدیلی ہوتی ہےتو فوری طورپر اسپتال کا رخ کریں اور اپنی صحت کو لے کر لاپرواہی نہ برتیں۔ اس موقع پر انہوں نے متنبہ  کیا کہ کووڈگائیڈ لائنس کی خلاف ورزی کرنے  پر دفعہ 188اور وبائی مرض قانون 2020کے 4،5اور10کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ریاست کے دیگر اضلاع میں  صبح چھ بجے سے دوپہر دو بجے تک  عوام کو خریدوفروخت کی اجازت دی گئی ہے، لیکن ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ملئے مہیلن نے واضح کیا ہے کہ ضلع میں صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک  عوام کو خریدوفروخت کی اجازت ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

ڈانڈیلی میں والدین کے آپسی جھگڑے نے لی معذور بچے کی جان؛ کیا ماں نے ہی بچے کو کیا مگرمچھ کے حوالے ؟

  معذور بچے کو لے کر شوہر کے بار بار کے جھگڑے سے پریشان  خاتون نے اپنے ہی معصوم بچے کو   اُس ندی میں پھینک دیا جہاں مگرمچھوں کا بسیرا  ہے۔ واردات سنیچر  رات کو پیش آئی۔  پوری رات تلاشی کے بعد آج اتوار صبح بچے کی نعش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد اتی کرم داروں کا مسئلہ حل کرنا اور کمٹہ میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کرنا میری اولین ترجیح؛ ڈاکٹر انجلی نمبالکر

اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ  کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ اتی کرم کا ہے، یہاں کے زیادہ ترعلاقے جنگلات سے گھرے ہوئے  ہیں اوربہت زیادہ لوگ جنگلاتی زمین کو اتی کرم کرکے رہنے پر مجبورہیں، یہاں کے لوگ اگر مجھے اپنا ووٹ دے کر پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تو میری اولین ترجیح اس مسئلہ کو حل کرنا ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...