بھٹکل: ’ہندو راشٹر‘کے قیام کے لئے بینرس لگانے پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت؛ ایس پی اور اے سی کو پیش کیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th January 2019, 9:12 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل25؍جنوری (ایس ا و نیوز) ہندو جن جاگرن سمیتی کی جانب سے 26جنوری کو ہندوؤں کو مختلف مقامات پر جمع ہونے اور ’ہندوراشٹر‘ کے قیام کے سلسلے میں منعقدہ جلسوں میں شریک ہونے کی کھلے عام جو دعوت دی گئی ہے اورعوامی مقامات پر جو بینرس لگائے گئے ہیں اس کے خلاف سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے سخت اعتراض کرتے ہوئے  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور ضلع اُترکنڑا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولس  کے نام  میمورنڈم پیش کئے  ہیں۔ جس میں  اس اقدام کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ہندو جن جاگرن سمیتی کا یہ اقدام جمہوریت مخالف اور دیش کے دستور کے خلاف بغاوت ہے، لہٰذا  سرکاری انتظامیہ کو چاہیے کہ اس طرح کے دیش مخالف پروگرام منعقد کرنے کی اجازت ہرگز نہ دی جائے  اور اس قسم کے پروگرام منعقد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ایس ڈی پی آئی تعلقہ کمیٹی کے صدر وسیم منیگار کی طرف سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو دئے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ’ہندو راشٹر‘ کے قیام پر غور کرنے کے لئے شیرالی میں اجلاس منعقد کیے جانے کے بینرس مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیں۔ ہندوؤں کو اس دستور مخالف پروگرام میں شریک ہونے اور جمہوری ملک بھارت کو ہندوراشٹر میں تبدیل کرنے کے لئے اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی کھلے عام دعوت دی گئی ہے۔لہٰذا محکمہ پولیس کو اسے بڑی سنجیدگی سے لینا چاہیے اورکسی بھی قیمت پر منتظمین کو جمہوریت کے لئے انتہائی خطرناک اقدام کی طرف بڑھنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ میمورنڈم میں اس طرح کے اجلاس منعقد کرنے والوں  کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھٹکل میں اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں  دفتر کی ایک اہلکار نے میمورنڈم کو وصول کیا، اسی طرح بھٹکل پولس تھانہ میں سرکل پولس انسپکٹر گنیش نے میمورنڈم وصول کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔