ریاست کرناٹک میں پہلی تا 5 ویں کے کلاسوں کی 25 ؍ اکتوبر سے بحالی ،کووڈ تکنیکی مشاورتی کمیٹی کی سفارش کے بعد وزیر تعلیم کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 19th October 2021, 11:09 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍اکتوبر (ایس او نیوز)   ریاستی حکومت نے پہلی سے پانچویں جماعت کے کلاسوں کو 25 اکتوبر سے بحال کردینے کی تیاری کر لی ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصہ سے کورونا وائرس کے سبب بند ان کلاسوں کو بحال کرنے کے لئے ریاست کی ماہرین کمیٹی نے حکومت کو مشورہ دیا ہے جس کے بعد وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم بی سی ناگیش نے پیر کے دن اعلان کیا کہ ریاست کی کووڈ مشاورتی کمیٹی نے اس بات کی  منظور ی دے دی ہے کہ ریاست بھر میں پہلی سے پانچویں جماعت کے بچوں کے لئے باقدہ کلاسوں کا اہتمام 25 ؍اکتوبر سے بحال کردیا جائے۔ ریاست میں فی الحال چھٹویں جماعت سے لے کر اعلیٰ تعلیم کے لئے کلاسس کا سلسلہ بحال ہوچکا ہے۔ پہلے سے پانچویں جماعت اور پھر نرسری کلاسوں کی شروعات نہیں ہو سکی ہے۔ کرناٹک بھر میں کورونا وائرس کے معاملوں میں غیر معمولی کمی کے نیتجے میں پہلے کالجوں میں تعلیم کے  سلسلہ کو بحال کیا گیا، اس کے بعد 9ویں تا 12 ویں کے کلاسس بحال ہوئے ۔ چند دن قبل ہی چھٹویں سے 8 ویں جماعت کے کلاسوں کو دوبارہ شروع کیا گیا ۔ اب پہلی سے 5 ویں جماعت کے کلاسوں کو شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ مسٹر ناگیش نے بتایا کہ اسکول میں حاضر رہنے کے لئے بچوں سے کوئی زبردستی نہیں کی جائے گی ۔ اسکول میں حاضری لازمی نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ تک اسکول میں تعلیم کے اوقات کم رہیں گے، اس کے بعد تعلیم کا نظام حسب معمول بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور بچوں کی طرف سے اسکول کھولنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ ایل کے جی اور یو کے جی کلاسوں کو شروع کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مسٹر ناگیش نے کہا کہ اس پر فیصلہ ابھی نہیں لیا گیا ہے، آنے والے دنوں میں حالات دیکھنے کے بعد یہ طے کیا  جائے گا۔ 

  • اسکولوں میں حاضری کے لئے والدین کی طرف سے تحریری منظور ی لازمی ہوگی ۔
  • کلاس رومس میں صرف 50 فیصد بچوں کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ 
  • اسکولوں میں بچوں کی تھرمل اسکریننگ لازمی ہوگی جسمانی فاصلہ برتنا لازمی ہوگا۔
  • اساتذہ کیلئے لازمی ہے کہ وہ کووڈ ویکسین کے دونوں ڈوزلے چکے ہوں۔ 
  • 50 سال سے زیادہ عمروالے اساتذہ کے لئے فیس شیلڈ لازمی ہوگا۔ 
  • کلاس رومس اور اسکول کے برآمد وں کو صاف کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...