یمنی حوثی ایران کے مہیا کردہ میزائل سعودی عرب کی جانب داغ رہے ہیں: عرب اتحاد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th March 2018, 11:12 AM | خلیجی خبریں |

ریاض 27مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ریاض المالکی نے الریاض میں ایک نیوز کانفرنس میں حوثی ملیشیا کے مختلف شہروں کی جانب چلائے گئے بیلسٹک میزائلوں کے حملے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے اور بتایا ہے کہ ایران سے بیلسٹک میزائل اسمگل کرکے یمن لائے جارہے ہیں اور پھر وہاں سے انھیں سعودی عرب کے شہروں کی جانب داغا جارہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ عرب اتحادی فورسز نے یمن میں حوثیوں کو بھیجے گئے دسیوں ایرانی ساختہ بیلسٹک اور دوسرے میزائل پکڑے ہیں اور اتوار کی شب الریاض کی جانب داغا گیا میزائل ایرانی ساختہ قیام تھا۔انھوں نے سعودی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں تباہ ہونے والے ان میزائلوں کا ملبہ بھی دکھا یا ہے۔ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے یمن سے الریاض کی جانب تین میزائل داغے تھے اور چار میزائل جنوبی شہروں خمیس مشیط ، جازان اور نجران کی جانب فائر کیے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان تمام میزائلوں سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ ’’ ایران کے حمایت یا فتہ حوثی گروپ کی اس جارحانہ کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی رجیم نے اس مسلح گروپ کی فوجی صلاحیتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے‘‘۔انھوں نے سعودی شہروں کی جانب بیلسٹک میزائلوں سے اس حملے کو ایک سنگین پیش رفت قرار دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...