حوثی باغی اور سعودی حکام خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں، ذرائع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th March 2018, 8:32 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

برلن 16مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب اور ایران نواز حوثی باغی یمن میں قیام امن کی خاطر خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں فریق یمنی خانہ جنگی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے ایک پائیدار حل کے خواہاں ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے یمنی سیاستدانوں اور سفارتی ذارئع کے حوالے سے جمعرات کے دن بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام عمان میں سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ یمنی بحران کا پرامن اور پائیدار حل تلاش کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ تین برسوں سے جاری اس بحران کے خاتمے کی خاطر دونوں فریقین تیار ہیں۔ تاہم سعودی یا یمنی باغیوں نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔سعودی عسکری اتحاد یمن میں فعال ان باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ ریاض کا الزام ہے کہ ان باغیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے تاہم حوثی باغی ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ساتھ ہی تہران حکومت بھی کہتی ہے کہ وہ ان باغیوں کو کوئی مدد فراہم نہیں کر رہی ہے۔ اس خونریز خانہ جنگی کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کی یمن کی خانہ جنگی کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔ اس مقصد کی خاطر اقوام متحدہ سمیت مغربی اور عرب ممالک مشاورتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم سعودی عرب کے حکام اور حوثی باغیوں کے مابین براہ راست خفیہ مذاکرات کی خبر سے اس بحران کے حل ہونے کی ایک نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔ایک سفارتکار نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا ہے کہ سعودی عرب اور یمنی باغیوں میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، ’’یہ واضح ہے کہ فریقین اس بحران کے حل کی خاطر سنجیدہ ہیں۔‘‘ تاہم یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ اس مذاکرتی عمل میں کتنی پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین جنگ بندی کی خاطر کیا شرائط رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان بھی عندیہ دے چکے ہیں کہ یمنی جنگ کو ختم ہو جانا چاہیے۔ اس جنگ کے نتیجے میں یمن قحط کے دہانے پر پہنچ چکا ہے تاہم کسی فریق کی کامیابی ابھی تک نظروں سے اوجھل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔