سعودی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ مندوب کی شام کے بحران پر بات چیت

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 7:08 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،26نومبر(آئی این ایس انڈیا)شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ سے کل بُدھ کے روز ریاض میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں شام کے بحران پر بات چیت کی گئی۔دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں شام کے بحران اور اس کے بحران کے حل کے ضمن میں ہونے والی سیاسی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ شام 2011 سے خونی تنازع کا شکار ہے جس میں اب تک 3 لاکھ 80 ہزار سے زاید افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

انفرااسٹرکچر اور پیداواری شعبوں کو بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ملک کے اندر اور بیرون ملک لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔شام میں کئی سال سے جاری جنگ کے دوران چند ماہ کے سکون کے بعد ایک بار پھر ترکی نواز عسکریت پسندوں اور کرد فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔


دوسری طرف اسرائیل نے شام میں ایرانی اہداف پر وقتا فوقتا حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز شام کے آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق اسرائیلی بمباری سے آٹھ ایران نواز جنگجو ہلاک ہوگئے۔ یہ جنگجو اسرائیلی طیاروں کے رات گئے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔منگل کی رات اسرائیل نے جنوبی دمشق کے دیہی علاقوں میں جبل المانع کے علاقے میں ایرانی افواج اور لبنانی حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ایک مرکز اور اسلحے کی گودام کو نشانہ بنایا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...