سعودی وزیر خارجہ: اسرائیل کے غربِ اردن کو ہتھیانے کے منصوبہ کی مذمت

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th June 2020, 8:33 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،۱۱/جون (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اسرائیل کے غربِ اردن کے بعض حصوں کو ہتھیانے کے منصوبے کی مذمت کی ہے۔انھوں نے بدھ کو اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرے اورصہیونی ریاست کے غربِ اردن پر قبضے کے منصوبے کی مذمت کرے۔

اسرائیل غرب اردن میں فلسطینیوں کی سرزمین پر بسائی گئی یہودی آباد کاروں کی بستیاں اور وادیِ اردن کو ریاست میں ضم کرنا چاہتا ہے۔اس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس سال کے اوائل میں پیش کردہ امن منصوبے سے شہ ملی ہے۔اس منصوبہ میں مذکورہ علاقوں پر اسرائیلی قبضے کی تائید کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب فلسطینیوں اور عالمی برادری نے امریکی صدر کے اس منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔ اجلاس میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ اسرائیل کے یہودی آبادکاری کے منصوبے کا مقصد آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے لیکن ہم ’عرب امن اقدام‘ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل یوسف العثیمین نے بھی اسرائیل کی قبضے کی پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔انھوں نے اجلاس میں کہا کہ اسرائیل کی یہ پالیسیاں عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے منافی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ او آئی سی فلسطینی قیادت کے اسرائیل کے قبضے کے منصوبے کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ فلسطینی سرزمین میں کسی بھی غیر قانونی تبدیلی سے دوریاستی حل کے لیے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ او آئی سی فلسطینی عوام کے 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک خود مختار ریاست کے قیام کے حق کی مکمل حمایت کرتی ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...