سعودی ایران جنگ سے دنیا کی معیشت تباہ ہوجائے گی: سعودی ولی عہد

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2019, 6:50 PM | خلیجی خبریں |

ریاض 30ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی ایران جنگ سے دنیا کی معیشت تباہ ہوجائے گی۔

سعودی ولی  عہد نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کے پروگرام سکسٹی مینٹس میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا لیکن سعودی حکومت کا حصہ ہونے کی حیثیت سے میں قتل کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، اگرسعودی حکومت کے اہلکار کسی سعودی شہری کے خلاف کوئی جرم سر زد کرتے ہیں تو مجھ پر اس جرم کی پوری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ میں پوری کوشش کررہا ہوں اور اس کے لئے اقدامات بھی کررہا ہوں کہ جمال خاشقجی کے قتل جیسا واقعہ دوبارہ سرزد نہ ہو ، یہ ناممکن ہے کہ مجھے سعودی سلطنت کے لئے کام کرنے والے 30 لاکھ افراد کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ملے جن افراد پر جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے، اگر وہ ثابت ہوا توانہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور الزام ثابت ہونے پرملزمان کو ان کے سعودی حکومت میں دیئے گئے عہدے کی پرواہ کئے بغیر سزا دی جائے گی۔ اس بات کا کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے کہ میرے قریبی افراد نے جمال خاشقجی کا قتل کیا ہے۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ابھی الزامات کی تحقیقات جاری ہیں سعودی حکومت ہونے کی حیثیت سے ہمیں اس واقعے نے بہت دکھ پہنچایا، اگر سی بی آئی کو اپنی تحقیقات کے مطابق لگتا ہے کہ میں نے ذاتی طور پر جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تو انہیں تحقیقات کو عوام کے سامنے لانا چاہیے، امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات جمال خاشقجی کے قتل سے خراب نہیں ہوسکتے، ہمارا تعلق اس واقعے سے بالاتر ہے، ہم دن رات کام کر رہے ہیں تاکہ ہمارا مستقبل ماضی سے بہترہو۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی تیل کی تنصیبات پر حملہ سعودی عرب کے انرجی انڈسٹری کے دل پر حملہ نہیں تھا بلکہ عالمی انرجی انڈسٹری کے دل پر حملہ تھا، اس حملے کے باعث دنیا کی 5.5 فیصد انرجی ضروریات میں خلل واقع ہوا اس حملے کے باعث امریکا ، چین اور پوری دنیا متاثر ہوئی۔ سعودی عرب کا حجم ایک براعظم جتنا ہے سعوی عرب مغربی یورپ سے بھی بڑا ہے ہمیں چاروں اطراف سے دھمکیاں ملتی ہیں اور خطرات کا سامنا رہتا ہے، ہر جگہ کی پوری طرح سے حفاظت کرنا ناممکن ہے، کوئی بیوقوف ہی دنیا کی 5 فیصد انرجی سپلائی پر حملہ کر سکتا ہے، ایسا کرنے سے اسٹریٹیجک بلنڈر ثابت ہوتا ہے، ہمارا خطہ دنیا کو 30 فیصد انرجی سپلائی اور 20 فیصد عالمی تجارت کی راہداریاں فراہم کرتا ہے، دنیا کا 4 فیصد جی ڈی پی ہم پید اکرتے ہیں، اگر جنگ ہوئی تو ہمارا خطہ دنیا کو 3 بنیادی چیزیں فراہم نہیں کر پائے گا جس کا مطلب عالمی معیشت کی تباہی ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ اگر ایران یمن میں حوثی باغیوں کی پشت پناہی کرنا بند کر دے تو یمن جنگ کا سیاسی حل مزید آسان ہو جائے گا، ہم مذاکرات کے ذریعے یمن میں جنگ بندی کے لئے تیار ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کل کی بجائے آج ہی یمن میں جنگ بندی ہو جائے،  امریکی صدر ایران کے ساتھ نیا نیوکلیئر معاہدہ چاہتے ہیں لیکن ایران مذاکرات کے لئے تیار نہیں، ایران آئل کی تنصیبات پر حملے کرنا جاری رکھے گا جس نے آئل کی قیمیتیں بڑھتی رہیں گی،  ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے کیونکہ سیاسی اور پر امن حل جنگ سے بہتر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جو قانون کی بالا دستی پر چلتا ہے، چاہے مجھے ذاتی طور پر چند قوانین سے اختلاف ہو لیکن جب تک ایسے قوانین نافذ ہیں عوام کو ان کی پاسداری کرنی چاہیے جب تک کہ ایسے قوانین تبدیل نہیں کئے جاتے، مجھے دکھ ہوتا ہے جب دنیا میرے بارے میں ایسا سوچتی ہے کہ میں ایک تنگ نظر حکمران ہوں جسے بھی ایسا لگتا ہے وہ سعودی عرب آئے یہاں کے عوام اور خواتین سے بات کرے اور پھر فیصلہ کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...