سعودی عرب: ایک لاکھ کیلے کے درختوں پر مشتمل زرعی فارم کی مالکن- زلیخہ یحیی الکعبی

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2021, 11:12 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،21؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں کیلوں کے سب سے بڑے باغ کی مالکن ’زلیخہ یحیی الکعبی‘ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ’’میں نے کھیتی باڑی کے شعبے میں زراعت کے مختلف طریقے اپنائے ہیں۔ ان میں سب سے اہم طریقہ ’’آبی زراعت‘‘ کا تھا۔ آبی کاشت پودے اگانے کا ایک ایسا طریقہ ہے جس میں اس کی جڑیں زمین کے بجائے کیمیائی محلولات میں ہوتی ہیں۔۔ زلیخہ سے آبی کاشت سے متعلق اپنے بیرون ملک سفر کے دوران سنا تو انہیں معلوم ہوا کہ اس طریقہ کاشت کے ذریعے بین الاقوامی طور پر ایسے تجربات ہو چکے ہیں جن سے کسانوں کو بے پناہ اقتصادی فوائد ملے۔

انھوں نے بتایا کہ ’’جازان ریجن کسی بھی فصل کی کاشت کے لئے آئیڈیل علاقہ ہے جہاں سے آپ کو بہترین فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ مجھے لگا کہ اس ریجن کا موسم کیلوں کی کاشت کے لیے انتہائی مناسب ہے کیونکہ جن ملکوں میں کیلوں کی کامیاب کاشت کا تجربہ ہوا وہ بھی جازان سے ملتا جلتا موسم رکھتے ہیں۔ میں نے علاقے میں پہلی مرتبہ ’’سرخ کیلے‘‘ کی کاشت کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔‘‘

منفرد تجربے سے شہرت پانے والی زلیخہ نے بتایا کہ انھوں نے اس راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو کامیابی سے پار کیا۔ درپیش مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ فارم پر کام کرنے والے افراد اور انہیں دی جانے والی مہنگی اجرت تھی۔ میرے یہاں تمام سعودی شہری ہی کام کرتے ہیں۔ پہلے پہل مجھے تیز ہواؤں سے کیلوں کے پودے بچانے کے لیے تگ ودو کرنا پڑی۔ مہنگی کھاد اور کیڑے مار اداویات کے حصول پر میرا بڑا سرمایہ ختم ہو گیا، لیکن بعد میں میری کاشت کو استحکام نصیب ہوا۔

زلیخہ نے منفرد طریقہ زراعت کی راہ میں درپیش مسائل کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ’’پہلے میرے بچے، شوہر، ملازم اور میں مل کر خود پودے لگاتے رہے۔ مجھے اس کے لیے گھر کی چیزیں بھی بیچنا پڑیں۔ میں نے لوگوں سے ایڈوانس ادھار لیا پھر کہیں جا کر اس منصوبے کی تکمیل ہوئی۔ ان دنوں میں اس منصوبے کو وسعت دینے کے لیے کام کر رہی ہوں۔ توسیعی منصوبے میں پیکنگ اور ایکسپورٹ کا ایک یونٹ لگانا چاہتی ہوں تاکہ اپنا مال جدہ، ریاض سمیت ملک کے مشرقی علاقوں تک فروخت کر سکوں۔‘‘

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زلیخہ آگے چل کر اپنے فارم ہاؤس کو سیاحتی مرکز بنانا چاہتی ہیں جہاں وہ آگاہی مرکز چلائیں اور وہیں جازان میں پیدا ہونے والی اجناس کی پیکنگ بھی کی جا سکے۔ وہ فارم ہاؤس پر کافی، چاول اور کاجو کی کامیاب کاشت کا بھی تجربہ کرنا چاہتی ہیں۔ ان اشیاء کو سستے داموں سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ نیز وہ آنے والوں کا جازان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی متعارف کرانا چاہتی ہیں۔

وزارت ماحول، آبپاشی اور زراعت نے الکعبی کے تجربہ کاشت کی اپنے ایک ٹوئٹ میں تعریف کی ہے جس میں ان کا یہ عزم بھی نقل کیا ہے کہ وہ جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ ایکواڈور دنیا میں کیلوں کی کاشت کے حوالے سے مشہور ہے۔ فی الوقت الکعبی کے فارم ہاؤس میں ’سرخ کیلے‘ سمیت 20 ٹن کیلا پیدا ہوتا ہے۔ سرخ کیلا انتہائی نادر ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ بیری اور کیلے جیسا ہوتا ہے اور اس کا گودا انتہائی گاڑھا ہوتا ہے جس میں پوٹاشیم اور وٹامن سی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ زلیخہ کے فارم میں اس وقت ایک لاکھ کیلوں کے پودے موجود ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...