حجاج کے لئے ماسک پہننا اور سماجی دوری بنائے رکھنا لازمی، حج ضابطوں کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2020, 9:20 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،6؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وبا کے پیش نظر سعودی حکومت نے پہلے ہی یہ اعلان کر دیا ہے کہ اس سال بیرون ممالک سے کوئی بھی شخص حج کرنے نہیں آئے گا اور مقامی شہریوں کے علاوہ بیرون ممالک کے صرف ان افراد کو حج کی سعادت نصیب ہو گی جو سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ اب سعودی عرب حکومت نے حج کے لئے باقائدہ ضابطوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں حجاج کو حج کے دوران ماسک پہننا لازمی ہوگا اور ایک دوسرے سے سماجی دوری بنائے رکھنی ضروری ہوگی۔

واضح رہے نئے ضوابط کے مطابق حجاج پر کسی بھی طرح کے مجمع لاگنے پر پابندی ہوگی اور ایک دوسرے سے فاصلہ بناکر رکھنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے مستقل کیسوں میں اضافہ کی وجہ سے حکومت صرف ایک ہزار مقامی لوگوں کوحج کرنے کے لئے پرمٹ جاری کرے گی۔

حج اورعمرہ میں طواف کے دوران ہر حاجی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ حجر اسود کا بوسہ لے، لیکن اس سال حجر اسود کو چھونے پر بھی پابندی عائد رہے گی۔عازمین کو طواف اور سعی کے دوران کم ازکم آپس میں ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ بنائے رکھنا ہوگا۔ منی، مزدلفہ اور عرافات کے لئے صرف وہی لوگ جا سکتے ہیں جن کو انتظامیہ پرمٹ جاری کرے گی۔

ہندوستان کی حج کمیٹی آف انڈیا نے اس سال جن عازمین نے حج کے لئے پیسہ جمع کیے تھے ان کو پیسے واپس کرنے کے عمل کا اعلان کر دیا ہے اور ان خواتین کے لئے راحت کا اعلان کیا ہے جو بغیر محرم کے اس سال حج پر جانے والی تھیں۔ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے پیسے تو واپس کر دیئے جائیں گے لیکن ان کو اگلے سال حج کے لئے علیحدہ سے کوئی درخواست نہیں دینی ہوگی اور وہ پہلے سے ہی منتخب رہیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...