سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے’نیشنل تھیٹر پروجیکٹ‘کا آغاز

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 29th January 2020, 7:43 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،29جنوری(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب میں وزارت ثقافت کے زیر انتظام ’نیشنل تھیٹر پروجیکٹ‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ پروجیکٹ کے آغاز کا اعلان منگل کی شام درالحکومت ریاض کے ’کنگ فہد کلچرل سینٹر‘ میں وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں ہوا۔ اس موقع پر نامور فن کاروں، دانش وروں اور سعودی عرب سمیت عرب دنیا میں تھیٹر میں خصوصی دلچسپی رکھنے والی شخصیات کے علاوہ معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ بدر نے کہا کہ ’نیشنل تھیٹر پروجیکٹ‘ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب میں ثقافت کا سیکٹر اپنے بہترین دور سے گزر رہا ہے۔ اس سلسلے میں مملکت کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور علی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے غیر معمولی سپورٹ دیکھنے میں آئی ہے۔سعودی وزیر نے باور کرایا کہ وزارت ثقافت اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ نیشنل تھیٹر پروجیکٹ ملک میں پرفارمنگ آرٹس میں جدّت کی قیادت کرے... اور مقامی سطح کے تھیٹر کو عالمی معیار تک پہنچا دے۔سعودی وزیر ثقافت کے بعد’نیشنل تھیٹر پروجیکٹ‘ کے سربراہ عبدالعزیز السماعیل نے حاضرین کے سامنے خطاب کیا۔انہوں نے خطاب میں اس پروجیکٹ کے اہداف و مقاصد پیش کیے۔نیشنل تھیٹر پروجیکٹ کو مملکت میں تھیٹر کے ایک مربوط نظام کی تاسیس کی جانب پہلا عملی قدم شمار کیا جا رہا ہے۔ ایک ایسانظام جو اعلی معیار کی تھیٹر پروڈکشن کو یقینی بنائے اور تھیٹر کے فن کاروں کو اعلی فنی معیار کے مطابق اپنی صلاحیتوں کے مظاہرے کا بڑا موقع فراہم کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...