سعودی عرب نے بری گذرگاہوں سے شہریوں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی

Source: S.O. News Service | Published on 25th August 2020, 8:48 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،25/اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹس نے پڑوسی ممالک میں موجود اپنے شہریوں، ان کے خاندان کے دیگر افراد جن میں ان کی بیویاں، شوہر، بیٹے اور بیٹیاں، ان کے ہمراہ گھروں میں کام کرنے والے ملازمین شامل ہیں کو بری گذرگاہوں سے براہ راست مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹس پاسپورٹس کے مطابق بیرون ملک سے واپس آنے والے افراد کو کرونا کی وبا کے پیش نظر طے کردہ 'ایس اوپیز' پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرنا ہو گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے واپس آنے والے شہریوں کو تمام ضروری کوائف کے ذریعے یہ ثابت کرنا ہو گا کہ ان کے غیر سعودی اقارب ان کے ہمراہ سعودی عرب لوٹ رہے ہیں۔ انہیں جس گذرگاہ سے داخل ہونا ہے اس کی وضاحت کی جائے۔ اس حوالے سے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ آن لائن پلیٹ فارم کا استعمال کیا جائے۔

بیرون ملک سے بری گذرگاہوں سے مملکت میں داخل ہونے والے 'الخفجی، الرقعی، البطحا اور شاہ فہد بریج میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں مذکورہ بری گذرگاہوں کو کھولا جائے گا جب کہ دوسرے مرحلے میں دیگر راہ داریاں کھولی جائیں گی۔ سعودی عرب میں داخلے کے وقت غیر سعودی باشندوں کو اپنی میڈیکل رپورٹ پیش کرنا ہوگی تاکہ ان کے کرونا سے محفوظ ہونے کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ رپورٹ سعودی عرب میں داخلے سے 48 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...