سعودی عرب:کووِڈ-19 کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسوں سے دُگنا

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2020, 10:01 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،20؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسوں کے مقابلے میں دُگنا ہوگئی ہے۔ وزارتِ صحت نے سوموار کو کووِڈ-19 کے2429 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جبکہ 5524 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق اب کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 253349 ہوگئی ہے۔ کووِڈ-19 کا شکار مزید 37 مریض وفات پا گئے ہیں اور اب کل اموات کی تعداد 2523 ہوگئی ہے۔

آج ساحلی شہر جدہ میں سب سے زیادہ 254 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔الہفوف میں 195 اوردارالحکومت الریاض میں 169 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ باقی کیس مملکت کے دوسرے شہروں اور صوبوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں 20 جولائی تک کرونا وائرس کے 203259 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت فعال کیسوں کی تعداد 47567 ہوگئی ہے۔ اس طرح کووِڈ-19 کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 80 فی صد ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت کی شعبہ صحت کے لیے لامحدود معاونت اور امداد کی بدولت سعودی عرب اپنے تمام خطوں اور علاقوں میں تحفظ صحت کو یقینی بنا سکا ہے اور تمام ضرورت مندوں کا علاج کیا جاسکا ہے۔

واضح رہے کہ جون میں ہانگ کانگ میں قائم گروپ ڈیپ نالج نے ڈیٹا کے جامع تجزیے کے بعد سعودی عرب کو کرونا وائرس کی وَبا کے خلاف جنگ میں دنیا کے محفوظ ترین بیس ممالک میں شمار کیا تھا۔وہ سترھویں نمبر پر تھا اور وہ کووِڈ-19 کے مریضوں کی صحت و سلامتی کے معاملے میں پہلے زمرے کے ممالک میں شامل تھا۔

سعودی عرب نے گذشتہ ہفتے کرونا وائرس کے نئے تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد میں استحکام کے پیش نظر اس وبا کے خطرے کی سطح کم کردی تھی۔سعودی عرب میں گذشتہ دو ہفتے کے دوران میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس طرح اس وائرس کے خطرے کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اس کی نشان دہی عالمی ماہرین پر مشتمل ٹیموں کے وضع کردہ نقشے سے ہوئی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے گلوبل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ اور ایڈمنڈ جے سفرا مرکز برائے اخلاقیات کی ٹیموں نے دنیامیں کرونا وائرس کے پھیلنے کے رجحانات کی نشان دہی کے لیے یہ نقشہ وضع کیا تھا۔

تحقیقی ماہرین کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق جولائی کے اوائل میں سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی سطح نارنجی تھی۔یہ دوسری اعلیٰ ترین سطح ہے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ ملک میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔تاہم 13 جولائی کو سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی سطح زرد (ییلو) کردی گئی تھی۔یہ نارنجی سے ایک درجہ کم ہے اور دوسرا کم ترین درجہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...