سعودی عرب: 20 ممالک کے باشندوں کے ویزوں میں مفت توسیع کی سہولت

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2021, 1:11 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 13؍جون (ایس او  نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے وزارت داخلہ اور خزانہ کے تعاون سے ایک الیکٹرانک سروس کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے مملکت کے باہر سے آنے والے سیاحوں اور زائرین کے ویزوں کی مدت میں آن لائن توسیع کی جاسکے گی۔ تاہم یہ سہولت ان ویزہ حاملین کو ملے گی جن کے ویزہ کی مدت کرونا کے تعطل کی وجہ سے ختم ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سہولت ان 20 ممالک سے آنے والے مسافروں کو ملے گی جنہیں 2/2/2021 کو مملکت میں سفر کی اجازت دی گئی تھی۔

وزارت خارجہ کے آج ہفتے کے روز سعودی پریس ایجنسی’ایس پی اے‘ کے ذریعے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سروس مکمل طور پر مفت ہوگی جس کے کوئی اضافی چارجز نہیں لیے جائیں گے۔ ایسے ویزوں کی مدت میں31 جولائی2021ء تک توسیع دی جائے گی۔

مملکت کے باہر سے آنے والے زائرین اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور الیکٹرانک لنک پر وزارت کے ای ویزا سروسز پلیٹ فارم میں داخل ہوکر اپنے ویزوں کی ضروری توسیع کراسکتے ہیں۔

گذشتہ ماہ کے آخر میں سعودی وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات ، جرمنی ، امریکا ، آئرلینڈ ، اٹلی ، پرتگال ، برطانیہ ، سویڈن ، سوئس کنفیڈریشن ، فرانس اور جاپان سے آنے والوں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دی۔

بیس ممالک کی فہرست میں ارجنٹائن ، متحدہ عرب امارات ، جرمنی ، امریکا ، انڈونیشیا ، آئرلینڈ ، اٹلی ، پاکستان ، برازیل ، پرتگال ، برطانیہ ، ترکی ، جمہوریہ جنوبی افریقہ ، سویڈن ، سوئس کنفیڈریشن ، فرانس ، مصر ، ہندوستان اور جاپان شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...