سعودی عرب نے بیرون ملک سے آمد ورفت پر پابندی میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی

Source: S.O. News Service | Published on 28th December 2020, 7:32 PM | خلیجی خبریں |

دبئی  28دسمبر (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ حکومت نے کرونا وبا کی ایک نئی شکل سامنے آنے کے بعد بیرون ملک سے آمد و رفت پر پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی کی ہے۔ ہنگامی نوعیت کی پروازوں کے سوا باقی تمام فضائی سروز، بری اور بحری گذرگاہیں بھی بند رہیں‌ گی۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے سعودی وزارت داخلہ نے 12 دسمبر کو کرونا کی ایک نئی شکل سامنے آنے کے بعد فضائی، بری اور بحری راستوں سے مملکت میں داخلے پر ایک ہفتے کے لیے پابندی عاید کر دی تھی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ فضائی سروس میں عارضی پابندی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت صحت نے متعدد ممالک میں کرونا وائرس (کوویڈ 19) کی نئی شکل کے پھیلاؤ کے بارے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر عارضی طور پر سفری پابندی کی سفارش کی ہے۔ جب تک اس وائرس کی نوعیت کے بارے میں طبی معلومات واضح نہیں ہو جاتیں، شہریوں کی صحت عامہ کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات تحت درج ذیل اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسافروں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کو ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا گیا ہے تاہم ہنگامی نوعیت کی پروازیں جاری رہیں‌گی۔ عارضی فضائی پابندی کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔ سعودی عرب موجود تمام غیرملکی جہازوں کو پرواز کی اجازت ہے۔

زمینی اور سمندری بندرگاہوں کے ذریعے حکومت نے سمندری اور بری گذرگاہوں کو بھی ایک ہفتے کے لیے سیل کردیا ہے اور اس میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔

اگر کوئی شخص یورپ یا کسی بھی دوسرے متاثرہ ملک سے مملکت میں آیا ہے تو اسے کم سے کم دو ہفتوں کے لیے اپنی قیام گاہ پر تنہائی میں رہنا ہو گا۔

اس دوران ہر پانچ دن بعد اسے اپنا طبی معائنہ کرانا ہو گا۔

اگر کوئی شخص وبا سےمتاثرہ ملک سے گذشتہ 3ماہ کے دوران سعودی عرب پہنچا ہے تو اسے اپنا کویڈ 19 کا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...