کرونا وائرس : سعودی عرب میں 2764 نئے کیسوں کی تشخیص ، 45 مریضوں کی وفات

Source: S.O. News Service | Published on 17th July 2020, 6:05 PM | خلیجی خبریں |

جدہ،17؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 2764 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے اور کووِڈ-19 کے مرض میں مبتلا 45 افراد وفات پاگئے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے حکام نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار مزید 4574 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور اب تک تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد 187622 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے نئے مریضوں کی تشخیص کے بعد مملکت میں اب کل کیسوں کی تعداد 243238 ہوگئی ہے۔ ان میں اس وقت 53246 فعال کیس ہیں اور ان میں سے 2206 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔وہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ سعودی عرب میں کرونا کی وَبا پھیلنے کے بعد سے 2370 مریض وفات پا چکے ہیں۔

وزارت صحت کے طبی عملہ نے اب تک ملک بھر میں 2494873 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے ہیں۔ ان میں سے کووِڈ-19 کے 28190 ٹیسٹ گذشتہ 24 گھنٹے میں کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ جمعرات کوجن نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے ، ان میں 61 فی صد مرد حضرات اور 39 فی صد خواتین ہیں۔ان میں ضعیف العمر افراد کی تعداد 5 فی صد اور بچوں کی 10 فی صد ہے، 85 فی صد نئے مریض نوجوان اور ادھیڑ عمر کے افراد ہیں۔

ترجمان نے مشورہ دیا ہے کہ ’’جو کوئی بھی ضعیف العمر افراد کی دیکھ بھال کررہا ہے،اس کو چہرے پر ماسک ضرور پہننا چاہیے ، وقفے وقفے سے ہاتھ دھونے چاہییں۔ سماجی فاصلہ اختیار کرنے کے ضابطے کی پاسداری کرنی چاہیے اور ذاتی استعمال کی اشیاء کا دوسروں سے تبادلہ نہیں کرنا چاہیے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...