سعودی عرب : کرونا وائرس کے 2238 نئے کیس ،عید پر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 23rd July 2020, 10:03 PM | خلیجی خبریں |

ریاض،23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 2238 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اب مملکت میں کل کیسوں کی تعداد 260394 ہوگئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق کووِڈ-19 کےمزید 34 مریض مختلف پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد وفات پا گئے ہیں اور جمعرات تک وفات پانے والے مریضوں کی تعداد 2635 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کا شکار مزید 3092 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ 23 جولائی تک سعودی عرب میں اس مہلک وائرس کا شکار 213490 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انھوں نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے تیس لاکھ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ انھوں نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر اس مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے اجتماعات سے گریز کریں۔

انھوں نے کہا کہ ’’آنے دنوں میں ملاقاتوں اور اجتماعات کے متعدد مواقع آئیں گے لیکن ہم انھیں کسی مشکل یا مصیبت کا سبب بنتے نہیں دیکھنا چاہتے۔‘‘

حکومت نے کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کو 9 اور10 ذی الحجہ کو حج کے رکن اعظم یومِ عرفہ اور عید الاضحیٰ کے دن عام عبادت گزاروں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسجد الحرام کی حج سکیورٹی کے نائب کمانڈر میجر جنرل محمد بن واصل الاحمدی نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ’’مسجد الحرام اور اس کے بیرونی صحنوں میں نمازوں کی معطلی بدستور جاری رہے گی اور ہم مکہ مکرمہ کے مکینوں کو یہ دعوت دیتے ہیں کہ وہ یومِ عرفہ پر روزہ اپنے گھروں ہی میں افطار کریں۔‘‘

سعودی حکومت نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ بہت سی پابندیاں ختم کردی ہیں یا ان میں نرمی کردی ہے لیکن اس نے ہنوز بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...