مشترکہ ویزے کے اجرا کے لیے سعودی عرب اور امارات کے درمیان رابطہ کاری

Source: S.O. News Service | Published on 30th October 2019, 5:40 PM | خلیجی خبریں |

 ریاض 30اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت انجینئر سلطان المنصوری نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کے درمیان مشترکہ ویزوں کے اجرا کے حوالے سے دونوں ملکوں کے بیچ رابطہ کاری جاری ہے۔ اس طرح امارات کا دورہ کرنے والا کوئی بھی فرد اس ویزے پر سعودی عرب بھی جا سکے گا اور اسی طرح اس کے برعکس بھی ممکن ہو گا۔ سعودی روزنامے "الاقتصادیہ" کے مطابق مشترکہ ویزے کا مقصد سعودی عرب کے اُن بڑے اقدامات سے استفادہ ہے جو وہ سیاحوں کے مملکت میں داخلے کو آسان بنانے کے واسطے کر رہا ہے۔

المنصوری نے توقع ظاہر کی ہے کہ مشترکہ ویزے کے منصوبے کا اطلاق سال 2020 کے دوران ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت اس حوالے سے فریقین کے درمیان مشترکہ اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اماراتی وزیر کے مطابق یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی پروازوں کی تعداد بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پروازوں کی حالیہ تعداد نا کافی ہے اور اسے دو گنا کرنے کی ضرورت ہے۔

المنصوری نے مزید کہا کہ مذکورہ منصوبے پر عمل درامد سے امارات اور سعودی عرب میں قومی کمپنیاں مستفید ہوں گی اور سیاحت، ہوائی اڈوں اور ہوٹلوں کے سیکٹرز کو فروغ حاصل ہو گا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری Future Investment Initiative کے اجلاس کے دوران سلطان المنصوری نے باور کرایا کہ یہ ایک اہم کانفرنس ہے ،،، اس سے استفادہ محض سعودی عرب کی سطح تک محدود نہیں بلکہ یقینا پورے خطے کی سطح پر ہے جس میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...