ستیش سائیل اور اسنوٹیکر کے درمیان بات چیت ہوئی نتیجہ خیز۔ 10دن تک حلقے میں کریں گے انتخابی تشہیر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th April 2019, 9:06 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 9؍اپریل ( ایس او نیوز) شمالی کینرا میں جنتا دل اور کانگریس کے مشترکہ امیدوارآنند اسنوٹیکر اور کاروار انکولہ کے سابق رکن اسمبلی ستیش سائیل کے درمیان باہمی گفتگو نتیجہ خیز رہی ، جس کے بعد ستیش سائیل نے آئندہ دس دن تک اسنوٹیکر کے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

باخبر ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پارلیمانی امیدوار پچھلے کچھ دنوں سے سابق رکن اسمبلی ستیش سائیل سے ملنے اور باہمی گفتگو کرنے کی کوشش کررہے تھے ، مگر ستیش اس کا موقع نہیں دے رہے تھے۔لیکن سوموار کے دن صبح کے وقت آنند اسنوٹیکر سیدھے ستیش کے گھر پہنچ گئے اوراپنے لئے انتخاب مہم میں حصہ لینے کی گزارش کی۔اس موقع پر بلاک کانگریس صدر سمیر نائک کے علاوہ آنند اسنوٹیکر کے حامی کارکنان موجود تھے۔کافی دیر تک باہمی گفتگو کے بعد ستیش سائیل نے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی ہامی بھری ہے۔لیکن ایک بات واضح کردی کہ یہ باہمی مہم اور تعلقات صرف انتخاب کے اختتام ہونگے اس کے بعد ہم لوگ کانگریس اور تم سب جنتادل کے کارکن بن جائیں گے ، اس لئے کہ ہمیں اپنی پارٹی کو مستحکم کرنے کی طرف توجہ دینا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ستیش کی یہ صاف اور واضح شرط کو آنند اسنوٹیکر نے مان لی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔