ساحل آن لائن کے زیراہتمام 16 فروری کوہوگا کیرئیرگائیڈنس پروگرام؛ ایس ایس ایل سی اورپی یو سی کے بعد کیا ؟
بھٹکل 10 فروری(ایس او نیوز) ساحل آن لائن کی طرف سے 16 فروری کوبھٹکل بلال ہال (نوائط کالونی، بالمقابل تعلقہ اسٹڈیم) میں میٹرک اورپی یوسی طلبہ کی رہنمائی کے لئے ایک کیریئر گائیڈنس پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں بینگلورکی معروف شخصیت، ماہرتعلیم، مرکزی تعلیمی بورڈ نئی دہلی سمیت برینی اسٹاربینگلور کے ڈائرکٹرجناب سید تنویراحمد شریک ہوں گے اورطلبہ کی بھرپوراندازمیں رہنمائی فرمائیں گے۔ پروگرام میں جامع مسجد بھٹکل کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی بھی تعلیم کی اہمیت اور اس کی افادیت پراپنا خطاب دیں گے۔ ان باتوں کی اطلاع ساحل آن لائن کے ڈائرکٹر جناب جاوید حُسین آرمار نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے بعد طلبہ کو کیا کرنا ہے، کونسے تعلیمی میدان کا انتخاب کرنا ہے۔اپنے اگلے تعلیمی سفر کو کیسے جاری رکھنا ہے اور اعلیٰ تعلیم کے ذریعے قوم وملت کو کس طرح فائدہ پہنچایا جاسکتا ہے، پروگرام میں ان تمام اُمورپر طلبہ کی بہترین انداز میں رہنمائی کی جائے گی۔
میٹرک اور پی یوسی میں زیرتعلیم طلبہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس اہم پروگرام میں شریک ہوکر بھرپوراستفادہ کریں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں۔
پروگرام بلال ہال میں 16 فروری، جمعہ، بعد نماز عصر شروع ہوگا اورمغرب کی اذان پراختتام کو پہنچے گا۔