بھٹکل میں چوری کی پھر واردات؛ بندرروڈ فرسٹ کراس پرہے چوروں کی نظر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th February 2018, 7:07 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 4/فروری (ایس او نیوز)  بھٹکل میں چوری کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے، بالخصوص بندرروڈ فرسٹ کراس پر واقع خالی گھروں کو چور اپنا نشانہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں، ایک کے بعد ایک چوری کی وارداتوں سے ایک طرف بھٹکل کے عوام کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہوگیا ہے، وہیں چوریوں پر قابو پانے میں  پولس  بھی ناکام ہے ، جس  پر سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے۔

تازہ واردات بندرروڈ فرسٹ کراس پر جناب محمد حنیف بیلی کے مکان پر پیش آئی ہے، جہاں چوروں کو گھر کی مکمل تلاشی کے بائوجود  جب کچھ ہاتھ نہیں ملا تو  ایک کنارے رکھے ہوئے  UPS (بیٹری بیک آپ) کو اُٹھا لے گئے  ہیں۔

گھروالوں  نے بتایا کہ  گھر پر کوئی نہیں رہتا، حنیف اور اُس  کی فیملی دبئی میں رہائش پذیر ہے، البتہ بھٹکل میں موجود اُن کا بھائی گھر کی دیکھ ریکھ کے لئے آتا جاتا رہتا ہے۔ 

پتہ چلا ہے کہ چور روشن دان پر لگی ہوئی جالی کو کاٹ کر گھر کے اندر داخل ہوئے ہیں اور سبھی الماریوں کو کھول کر  تلاشی لی گئی ہے، کپڑے اور دیگر الماری کے اندر کے سامان باہر بکھرے پڑے تھے۔ البتہ الماری میں  زیورات یا نقد رقم نہیں موجود نہیں تھی، جس کی وجہ سے UPS اُٹھالے گئے۔ حنیف کے بھائی محمد اسماعیل بیلی کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھی اُسی روشن دان کے ذریعے چور اندر داخل ہوکر ایک ایل جی موبائل  چوری کرچکے ہیں، مگر انہوں نے یہ سوچ کر کہ صرف ایک موبائل چوری ہوا ہے، پولس میں  کوئی شکایت درج نہیں کرائی۔ البتہ آج پھر ایک بار چوری کی واردات پیش آئی تو ٹائون پولس تھانہ کو واقعے کی جانکاری دی۔

اطلاع ملتے ہی ٹائون پی ایس آئی اپنی  ٹیم کے  ساتھ موقع واردات پر پہنچے  اورتفصیلات حاصل کرتے ہوئے  شکایت درج کی۔ پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

ملک کے 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140 سیٹوں کو لئے ترسا دیں گے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جھانسی میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس بار 140 کروڑ عوام بی جے پی کو 140سیٹوں کے لئے ترسا دیں گے، جھانسی میں بی جے پی کی وداعی کی جھانکی تیار ہو رہی ہے۔

لوک سبھا انتخاب: دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کانگریس کے تینوں امیدواروں کے لیے مانگیں گے ووٹ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کل دو روڈ شو کریں گے جس میں دہلی کی 7 میں سے 3 لوک سبھا سیٹوں پر کھڑے کانگریس امیدواروں کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔