مہاراشٹرا کے ستارہ نیشنل ہائی وے پر کار حادثے کا شکار؛ بھٹکل کی ایک خاتون جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd November 2018, 2:40 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 2/نومبر (ایس او نیوز) مہاراشٹرا کے ستارہ ٹول ناکہ  کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں  بھٹکل کی ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر تین  لوگ زخمی ہوگئے  جنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق  تین کاروں پر سوار بھٹکل کے ایک ہی خاندان کے لوگ تفریح کے لئے مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد آج جمعرات بھٹکل واپس جانے کے لئے نکلے تھے کہ   ان کی ایک کار ٹول ناکہ کے قریب پارک کی ہوئی  لاری سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار پر سوار ایک خاتون نے دم توڑ دیا جس کی شناخت بھٹکل کے معروف تاجر جناب مظفر کولا کی اہلیہ  امنہ مظفر کولا (63) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جناب مظفر کولا کے  فرزند عبداللہ کولا کار کی ڈرائیونگ کررہے تھے، حادثے میں  وہ بھی زخمی ہوئے ہیں۔دوسری کار پر سوار شبیب کولا نے  ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ متعلقہ کار پر سوار ان کی اہلیہ کے سر کو بھی چوٹ لگی ہے،جبکہ ان کے بھائی شعور کولا کی کمر کو کافی  چوٹ لگی ہے۔ البتہ تینوں لوگ  خطرے سے باہر ہیں۔

حادثہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قریب دو بجے پیش آیا۔ 

حادثے میں محترمہ آمنہ کولا کے انتقال کی خبر ملتے  ہی دبئی اور مسقط میں مقیم ان  کے فرزندان ،  داماد و دیگر رشتے دار  بھٹکل جانے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ اللہ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اٰمین

صبح قریب چار بجے کاغذی کاروائیوں کے بعد میت  گھروالوں کے حوالے کی گئی  ۔ آخری اطلاع ملنے تک میت کو بھٹکل لے جانےکے لئے تیاریاں جاری تھی۔  جالی روڈ پر واقع جناب مظفر کولا کی رہائش گاہ   پر میت لے جائی جائے گی۔ خیال رہے کہ ستارہ ممبئی سے قریب ڈھائی سو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...