کنداپور کے قریب ناوندہ میں طالب علم سڑک حادثہ میں جاں بحق؛ نعش کے چیتھڑے سڑک پر بکھر گئے، دلخراش منظر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th August 2020, 10:45 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور 17 اگست (ایس او نیوز)  بیندور تعلقہ کے ناوندہ نیشنل ہائی وے پر آج پیر دوپہر کو پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثہ میں ایک طالب علم کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت  قریبی علاقہ مرونتے کے رہنے والے 17 سالہ  کشن کھاروی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کشن ناوندہ سرکاری جونئیر کالج میں پی یو سی اول کامیاب ہونے کے بعد پی یو سی دوم میں داخلہ لینے کالج پہنچا تھا،  ضروری سرٹی فیکٹ کی زیراکس کرنے روڈ کراس کررہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگیا، بتایا گیا ہے کہ ٹرک کا  ایک پہیہ اس کے سر پر سے گذر گیا جس کی وجہ سے نہ صرف اس کی موت واقع ہوگئی جبکہ جسم کے چیتھڑے پوری سڑک پر بکھر گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی گنگولی 24X7 ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی اور   سماجی کارکن  ابراہیم گنگولی، ابرار گنگولی اور  رجب گنگولی نے مقامی لوگوں کی مدد سے  بکھرے جسم  کے تکڑوں کو یکجا کرتے ہوئے نعش کو  بیندور سرکاری اسپتال پہنچایا۔  حادثے کے فوری بعد جائے وقوع پر سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے تھے۔ نعش کا بھیجا بکھرا پڑا تھا اور دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔(اللہ ہر ایک کو  اس طرح کے  حادثات سے  محفوظ رکھے)

بیندور سرکل پولس انسپکٹر سریش نائک،  پی ایس آئی سنگیتا و دیگر عملہ بھی حادثے کے فوری بعد جائے وقوع پر پہنچ گیا تھا۔ 

لاری ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔