بھٹکل کے منکولی اور اطراف میں پانی کے مسائل حل کرنے کے لئے ندیوں پر بند باندھنے کی تجویز 

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2020, 9:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20/جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل میں منکولی اور ماروتی نگر ترقیاتی کمیٹی کوشش کررہی ہے کہ منکولی اور اطراف میں گلمی، بلالکھنڈ، تلاند، ویر وٹھل روڈ، ہائیڈکی، مٹھلّی اور موڈبھٹکل کے علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت دور ہوجائے۔ 

مذکورہ کمیٹی کی طرف سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں اس ضمن میں جزوی کامیابی ملی ہے۔ منتخب عوامی نمائندے اور افسران کے ساتھ تال میل ہورہا ہے اورعوام کے تعاون سے یہاں کی ندیوں میں چھوٹے چھوٹے بند باندھ کر پانی روکنے سے  ان علاقوں میں موجود کنوؤں میں پانی کی سطح بڑھنے لگی ہے۔ اسی طرح مزید کئی علاقوں میں ندیوں اور نالوں پر بند باندھنے سے آئندہ دنوں میں یہاں پانی کی قلت دور ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ ترقیاتی کمیٹی نے نیشنل ہائی وے 66کی توسیع کی وجہ سے پیش آنے والی دشواریوں اور اس کی وجہ سے بعض مقامات پر چھوٹی ندیوں میں مٹی اور پتھر جمع ہونے جیسے مسائل کا بھی تذکرہ کیااور منکولی علاقے میں آس پاس سروس روڈ کی تعمیر کی ضرورت پر بھی زور دیااورنیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے افسران سے اپیل کی کہ و ہ اس مسئلے پر توجہ دیں۔اوربرساتی پانی کی نکاسی کے لئے نالوں کی تعمیر بھی کی جائے۔

اس موقع پر منکولی اور ماروتی نگر ترقیاتی کمیٹی کے صدر ستیش کمار، اعزازی صدر گنپتی پربھو، جنرل سیکریٹری ناگراج نائک، اشوک ہیگڈے، پرمیشور نائک، شنکر شیٹی، رمنّا بلیگار، شنکر پائی، ہریش نائک، راگھویندرا گوالی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔