مملکت میں اصلاحات اور ترقی کے پروگراموں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے : شاہ سلمان

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2020, 10:22 PM | خلیجی خبریں |

 ریاض،23/ستمبر(آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت پر خالق کائنات کے عظیم فضل و احسان اور نعمتوں کے انعام پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ہے۔ خادم حرمین شریفین کا یہ موقف منگل کے روز سعودی کابینہ کے ورچوئل اجلاس کے دوران سامنے آیا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں آج 23 ستمبر کو مملکت کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔

شاہ سلمان کے مطابق مملکت میں مختلف شعبوں میں اصلاحات اور ترقی کے پروگرام مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو امن و سکون کی نعمت حاصل ہے۔ شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب کے قیام کے وقت سے اب تک مملکت میں قرآن و حدیث مرکزی دستور ہے۔ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مملکت امتیازی اہمیت اور مقام رکھتی ہے۔ تمام عالمی فورمز پر سعودی عرب کو بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ مملکت عرب اور اسلامی دنیا کے قضیوں کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔ حرمین شریفین کی دیکھ بھال اور توسیع سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے نامزد وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ کابینہ نے کرونا وائرس کی وبا، اس کی علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال اور اعداد و شمار اور ویکسین کے حوالے سے تمام رپورٹوں کا جائزہ لیا۔

اسی طرح کابینہ کے اجلاس میں مختلف عرب اور بین الاقوامی امور کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان میں یمن کے حوالے سے وزارتی گروپ کی سطح پر جاری بیان (گروپ میں امریکا، چین، فرانس، روس، جرمنی، کویت، سویڈن اور یورپی یونین شامل ہے)، مارب پر حوثی ملیشیا کے حملے کے حوالے سے تشویش اور یمن کے بحران کے حل کے لیے جاری اقوام متحدہ کے زیر قیادت بین الاقوامی کوششوں کو پہنچنے والا نقصان شامل ہے۔ اس کے نتیجے میں یمن میں انسانی بحران کی سنگینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

القصبی کے مطابق سعودی کابینہ نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی جوہری معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرے گا۔ اس سے مشرق وسطی کو وسیع تباہی کے ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ خطے اور دنیا کے عدم استحکام کا سبب بننے والے ایران کے رویے اور دہشت گردی کے لیے اس کی سرپرستی سے نمٹا جا سکے گا۔ ایران ایک نارمل ریاست کی طرح پیش آ کر عالمی برادری کے دھارے میں شامل ہو سکے گا جس کے ثمرات سے ایرانی عوام براہ راست مستفید ہوں گے۔

کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے میانمار کے معاملے اور روہنگیا مسلم اقلیت اور میانمار میں دوسری اقلیتوں کے مسائل پر توجہ اور اہتمام پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 45 ویں اجلاس میں سعودی عرب کی جانب سے عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف پرتشدد کارروائیاں رکوانے اور انہیں جائز اور قانونی حقوق دلوانے کے لیے فوری طور پر حرکت میں آئے۔ ساتھ ہی جبری ہجرت پر مجبور ہو جانے والے مسلمانوں کی محفوظ اور پر امن واپسی کو یقینی بنایا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...