بھٹکل میونسپالٹی دکانوں کا معاملہ؛ خودسوزی کرنے والا رام چندرانائک چل بسا؛ بھٹکل میں احتیاطی طور پر اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th September 2017, 9:49 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 16/ستمبر (ایس او نیوز) میونسپالٹی دکانوں کو خالی کرانے کے مسئلہ پر دو روز قبل ایک شخص رام چندرا نائک نے خودسوزی کی تھی اور اسے شدید زخمی حالت میں منی پال اسپتال منتقل کیا گیا تھا، رات قریب دو بجے اُس کی موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے، جس کے بعد پھر ایک بار بھٹکل میں حالات کشیدہ نظر آرہے ہیں۔ 

ویسے ضلعی انتظامیہ نے پیشگی طور پر ہی بھٹکل میں پولس کا نہایت سخت بندوبست کررکھا ہے اور دوسرے اضلاع سے بھی پولس فورس بھٹکل میں منگوائی گئی ہے، پھر بھی احتیاطی طور پر ضلعی انتظامیہ نے چندرانائیک کی موت کی خبر ملتے ہی بھٹکل میں اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

چندرانائک کی میت صبح قریب نو بجے آسارکیری میں واقع اُن کے مکان پر پہنچ چکی ہے اور کافی لوگ ان کے مکان پر آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے جمع ہیں۔

شہر میں حالات بالکل پرامن ہیں اور حالات کو قابو میں رکھنے اور امن و امان کی فضا کو یقینی بنانے ضلع کے ایس پی ونائک  پاٹل خود بھٹکل میں ہی موجود ہیں اور حالات پر گہری نظر رکھتے ہوئے پولس کو ہرطرف چوکس کررکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کو ڈرنے اور خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، یہاں حالات بالکل نارمل ہیں ۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...

ڈانڈیلی میں والدین کے آپسی جھگڑے نے لی معذور بچے کی جان؛ کیا ماں نے ہی بچے کو کیا مگرمچھ کے حوالے ؟

  معذور بچے کو لے کر شوہر کے بار بار کے جھگڑے سے پریشان  خاتون نے اپنے ہی معصوم بچے کو   اُس ندی میں پھینک دیا جہاں مگرمچھوں کا بسیرا  ہے۔ واردات سنیچر  رات کو پیش آئی۔  پوری رات تلاشی کے بعد آج اتوار صبح بچے کی نعش ندی سے برآمد کرلی گئی ہے۔