ہندوستان میں لڑائی ’دھاراوی‘ اور ’اڈانی‘ کے درمیان ہے، ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے آخری دن راہل گاندھی کا خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 17th March 2024, 12:35 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 17/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ آج مہاراشٹر میں ختم ہو گئی، حالانکہ اس کا باضابطہ اختتام 16 مارچ کو ایک ریلی کے ساتھ ہوگا جس میں انڈیا اتحاد میں شامل پارٹیوں کے کئی سرکردہ لیڈران کی شرکت ہوگی۔ آج بھارت جوڑو نیائے یاترا ممبئی میں ہوئی جہاں راہل گاندھی کے ساتھ پرینکا گاندھی بھی نظر آئیں۔ اس یاترا کے دوران راہل گاندھی نے آج ممبئی کے مختلف علاقوں میں لوگوں سے بات چیت کی اور مجمع سے خطاب بھی کیا۔ یاترا کے اختتام سے قبل وہ چیتیہ بھومی پہنچے جہاں بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اسمارک پر پرینکا گاندھی اور کانگریس کے دیگر سینئر لیڈران و کارکنان کے ساتھ آئین کی تمہید پڑھی۔

آج ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ ممبئی کے دھاراوی علاقہ سے بھی گزری جہاں راہل گاندھی نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کچھ اہم باتیں ان کے سامنے رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’دھاراوی ’ہندوستان کے ہنر کی راجدھانی‘ ہے۔ ہندوستان میں لڑائی ’ہنر‘ اور ’دلال‘ کے درمیان ہے، ہندوستان میں لڑائی ’دھاراوی‘ اور ’اڈانی‘ کے درمیان ہے۔ آج ملک میں غریب، کمزور، مزدور کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔‘‘ وہ عوام کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’دھاراوی آپ کا ہے اور آپ کا رہنا چاہیے۔ دھاراوی کے ہنر کو مدد ملنی چاہیے۔ بینکوں کے دروازے دھاراوی کے لیے کھلنے چاہئیں، کیونکہ آپ جیسے لوگ ہی ملک کو بناتے ہیں۔‘‘

’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران راہل گاندھی نے ایک بار پھر ذات پر مبنی مردم شماری اور معاشی سروے کا معاملہ اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم ذات پر مبنی مردم شماری اور معاشی سروے جیسا انقلابی قدم اٹھائیں گے، تاکہ پتہ چل جائے کہ کس کی کتنی آبادی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم ملک کی غریب خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی مدد دیں گے۔ ملک کے ارب پتیوں کا لاکھوں کروڑوں روپے کا قرض معاف کیا جا رہا ہے اور آپ کو لوٹا جا رہا ہے۔ تبھی ہم کہہ رہے ہیں کہ آپ سبھی بیدار ہو جائیے۔‘‘

الیکٹورل بانڈ معاملے پر راہل گاندھی نے مودی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی نے کہا تھا کہ ملک سے بدعنوانی کو ختم کرنا ہے، پھر انھوں نے الیٹورل بانڈ کا پورا ڈھانچہ تیار کیا۔ اب سامنے آیا ہے کہ ہندوستان کی سب سے بڑی کمپنیاں الیکٹورل بانڈ کے ذریعہ سے مودی کی پارٹی کو کروڑوں روپے دیتی ہیں۔ اس کے چار طریقے ہیں۔ پہلا طریقہ ہے کہ مودی حکومت کمپنی کے پیچھے ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس لگا دیتی ہے۔ اس کے دو تین مہینے بعد وہ کمپنی جیسے ہی بی جے پی کو چندہ دیتی ہے، جانچ ایجنسیاں ہٹ جاتی ہیں۔ دوسرا طریقہ ہے کہ بڑے بڑے کانٹریکٹ انہی کمپنیوں کو ملتے ہیں جو بی جے پی کو چندہ دیتی ہیں۔ تیسرا طریقہ ہے کہ پہلے کمپنی کو کانٹریکٹ دیا جاتا ہے، پھر اس کا سیدھا فائدہ مودی کی پارٹی کو دیا جاتا ہے۔ چوتھا طریقہ ہے کہ شیل کمپنیوں کے ذریعہ بی جے پی کا اپنا ہی پیسہ بی جے پی کے حوالے ہوجاتا ہے۔

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا سے تقریباً 50 لاکھ لوگوں کی جان گئی۔ ایک طرف لوگوں کی جان جا رہی تھی، دوسری طرف ویکسین والی کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ بی جے پی کو پیسہ دے رہی تھی۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا وصولی ریکٹ ہے۔ مودی بین الاقوامی سطح کی ہفتہ وصولی کر رہے تھے۔ جو بھی آواز اٹھاتا ہے، اسے وزیر داخلہ امت شاہ، سی بی آئی، انکم ٹیکس ڈرا کر خاموش کرا دیتے ہیں۔ بی جے پی الیکٹورل بانڈ کی شکل میں ہفتہ لیتی ہے اور پھر ریاستوں میں حکومت کو توڑتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پھر زخمی، ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت لڑکھڑا کر گر گئیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر زخمی ہوگئی ہیں۔ ممتا بنرجی کو یہ چوٹ درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران لگی۔ وہ ہیلی کاپٹر سے درگاپور سے آسنسول جا رہی تھیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بعد میں انہیں وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اٹھایا۔ تاہم انہیں ...

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

   کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی  منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی  یقینی  شکست دیکھ کر مسٹر مودی  نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا  ہے-

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے:الکا لامبا

قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنا رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بی جے پی ملازمت چھیننے والی پارٹی ہے، 26ہزار ٹیچروں کو بے روزگار کردیا : ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی ’ملازمت کھانے والی‘ پارٹی ہے۔ اس نے تقریباً 26ہزار اساتذہ کا ذریعہ معاش چھیننے کی سازش کی ہے۔ اس سازش کے  لئے ریاستی عوام  بی ...

آئین اور ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان بن کر بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی ...