بھٹکل رحمت آباد فرینڈس فورم کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلہ و جلسہ کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd November 2020, 8:12 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍نومبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل رحمت آباد فرینڈس فورم کے زیر اہتمام 19نومبر 2020بروز جمعرات کو بعد عشاء مسجد ابوبکر صدیق کے احاطے میں سیر ت النبی ﷺ کا جلسہ اور کوئز مقابلے کا اہتمام ہوا۔

کوئز مقابلے میں عبدالقادر عودہ ،صہیم مصباح اور مستقیم کی ٹیم نے اول مقام حاصل کیاتو قاسم خیال ، افاض اور معاذ کی ٹیم دوم اور ایمن ، احمد آرماراور مان بائیدہ کی ٹیم نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ مقابلےمیں رحمت آباد علاقے کی  کل 12ٹیموں نے حصہ لیا۔ کوئز میں شریک ہر ایک مساہم کو تشجیعی انعامات  سےنوازا گیا۔

 جلسےمیں مولانا محمد انصار خطیب مدنی نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ معاشرے کے ذمہ داران اور گھر والے بچوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک و رویہ اپنائیں جو اللہ کے نبی ﷺ نے بچوں کے ساتھ اپنایا تھا۔  مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی نے کہاکہ بچوں کی نفسیات اور زبان کے مطابق ان کے ذوق کی سیرت ﷺ کی کتابیں فراہم کریں اور انہیں سیرت ﷺ سے واقف کرائیں ۔ مولانا شرف عالم قاسمی نے  خصوصی خطاب کرتےہوئے کہاکہ   حضرت محمد ﷺ پوری انسانیت کے رسول وپیغمبر ہیں، ہمارا کام یہ ہےکہ اس پیغام  کو پوری انسانیت تک پہنچائیں۔مولانا عبد الاحد  فکر دے ندوی نے  بھی سیرت رسول ﷺ کے متعلق خطاب کیا۔

جلسے کا آغاز حافظ عسعل رکن الدین کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ طریف ابو حسینہ نے ہدیہ نعت پیش کی۔ جلسےمیں بچوں نے   بہترین  انداز میں تقاریر  و  مکالمات  پیش کئے ۔ جریر شوپا نے رحمت آباد فرینڈس فورم کا تعارف اور مقاصد کو پیش کیا۔ جلسے کی  نظامت مولوی  ابوبکر صدیق کندن گوڈا اورمولوی سفیان  نے انجام دی ،  نصیر احمد طاہر باپواور سید محمد سنان ایس جے  نے کوئز مقابلے کی نگرانی کی۔  ڈائس پر قمر سعدا، کولا عبدالسمیع، اشفاق جناب وغیرہ موجود تھے۔ مولانا نعمت اللہ عسکری کی دعا پر جلسہ  کا اختتام ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔