امیر قطر کا سعودی عرب میں 'جی سی سی' سربراہ اجلاس میں شرکت کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 5th January 2021, 7:44 PM | خلیجی خبریں |

دبئی، 5جنوری (آئی این ایس انڈیا) قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے 'جی سی سی' سربراہ اجلاس میں آج منگل کے روز شرکت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر شاہی دربار کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر سعودی عرب میں جاری سربراہ اجلاس میں شرکت کریں‌ گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کے امیرالشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ برادر ملک سعودی عرب کے العلا شہر میں آج منگل کے روز 'جی سی سی' کے 41 ویں سربراہ اجلاس میں اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ شرکت کریں‌ گے۔

قبل ازیں کویت کے وزیر خارجہ احمد ناصر الصباح نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی ختم ہوگئی ہے اور دونوں ممالک نے فضائی، بری اور سمندری حدود کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کویت کے امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قطر کے امیر کوالشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے الگ الگ ملاقات کی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان سنہ 2017ء کے بعد بائیکاٹ چلا آ رہا ہے۔ قطر کا بائیکاٹ کرنے والے ممالک میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر بھی شامل ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چار سال کے بعد دونوں خلیجی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...