بھٹکل میں اژدھےکو ساتھ لے کرزخمی شخص پہنچا سرکاری اسپتال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd June 2019, 12:08 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21/جون (ایس او نیوز) زخمی حالت میں ایک شخص  اپنے ہی ہاتھ کو ڈسنے والے اژدھے کو زندہ پکڑ کر اسپتال پہنچ گیا، یہ واردات  جمعہ کی رات  قریب دس بجے پیش آئی۔

زخمی شخص کی شناخت پورورگا کے رہنے والے وینکٹ رمن نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے ، جسے سرکاری اسپتال میں  ابتدائی طبی امداد کے بعد پرائیوٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

شہر میں گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری بارش کی وجہ سے جگہ جگہ پر پانی جمع رہتا ہے،  ایسے میں  چوتنی  ندی کے قریبی راستہ پر بھی گڑھوں میں جابجا پانی جمع تھا اور اُسی میں  ایک  اژدھا رینگتا ہوا  نظرآرہا تھا۔ راہ چلتے   وینکٹ رمن نے جب اژدھا کو دیکھا تو یہ سوچ کر کہ یہ اژدھا کسی بھی   راہ چلتے شخص  پر اچانک  حملہ کرسکتا ہے اور لوگ اژدھے کی  زد میں آکر زخمی ہوسکتے ہیں،  اپنے چند دوستوں کی مدد سے  اُسے پکڑنے کی کوشش کی،   مگر اس کوشش میں اژدھے نے وینکٹ رمن پر ہی حملہ کردیا اور اُس کے ایک ہاتھ کو ڈس لیا۔ مگر اس نے  ہمت نہیں ہاری اور  اژدھے کو اُسی وقت پکڑ لیا اوراپنے دوستوں کی مدد سے زندہ اژدھا کو ساتھ لے کر ہی سرکاری اسپتال پہنچ گیا۔

اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے آفسران سرکاری اسپتال پہنچے اور اژدھے کو اپنے قبضے میں لے لیا ، بتایا گیاہے کہ بعد میں محکمہ کے لوگوں نے اژدھے کو دور جنگل میں لے جاکر چھوڑ دیا ہے۔

وینکٹ رمن کے ہاتھ کی مرہم پٹی کرائی گئی ہے  اورپرائیویٹ اسپتال میں  اس کا علاج جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...