ایس ڈی پی آئی کے خلاف کنڑا اخبار میں اشتعال انگیز مضمون ۔ بھٹکل پولیس اسٹیشن میں دی گئی شکایت

Source: S.O. News Service | Published on 1st September 2020, 1:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،یکم ستمبر (ایس او نیوز) ضلع کے ایک معروف کنڑا اخبار میں 28اگست کوایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا اور دیگرتنظیموں کے  ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے افسر ان اس سلسلے میں تحقیقات کے لئے سرسی پہنچ گئے ہیں۔اور ایس ڈی پی  اور دیگر تنظیموں کی سرگرمیوں پر پولیس کی طرف سے نگاہ رکھی جارہی ہے۔

اس رپورٹ کو  ہتک آمیز اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ایس ڈی پی آئی  بھٹکل تعلقہ یونٹ کے صدر وسیم منیگار نے بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ انہوں نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ کنڑا اخبار کے اس مضمون میں ’را‘ کے افسر ان تحقیقات کے لئے سرسی پہنچنے اور پولیس کی طرف سے ایس ڈی پی آئی اور کچھ دیگر تنظیموں کی خصوصی نگرانی کرنے اور ان کی سرگرمیوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے جو  انتہائی اشتعال انگیز ہے۔ یہ ایس ڈی پی آئی کو بدنام کرنے کے علاوہ براہ راست مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان تفریق، دشمنی اور نفرت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ اس مضمون کے ذریعے گویا  فرقہ وارانہ فسادات پر اکسانے کا کام کیا جارہا ہے۔اس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سخت دھچکہ لگنے اور سماج میں بدامنی پھیلنے کے امکانات ہیں۔ تحریری شکایت میں وسیم منیگار نے  پولیس سے  مطالبہ کیا  ہے کہ اس اخبار کے ایڈیٹر اور رپورٹر کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔