مرڈیشور سمندر میں ڈوب رہے 3 سیاحوں کو مقامی لوگوں نے بچا لیا

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2021, 1:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،28؍فروری (ایس او نیوز) مرڈیشور کے ساحل پر سیر و تفریح کے دوران سمندر میں ڈوب رہے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو مقامی افراد نے بچا لیا۔

    بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ بنگلورو سے سیاحت کے لئے مرڈیشور پہنچے تھے۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جب تیرنے کے لئے  سمندرمیں اترے تو ان میں سے تین لوگ تیز لہروں میں بہہ گئے۔ یہ دیکھ کر اوشئین ایڈوینچرس گروپ سے تعلق رکھنے والےسنجیوہری کانت، چندرا شیکھر دیواڈیگا نے فوراً کارروائی کی اور اپنی کشتی لے کر ڈوبتے ہوئے سیاحوں کے پاس پہنچ گئے اور سنجن(15سال)،کملما   (40 سال)اورسنجئے (19سال) کی جان بچاتے ہوئے انہیں بحفاظت کنارے پر لانے میں کامیاب ہوگئے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مرڈیشور میں ہر سنیچر اور اتوار کے دن بہت بڑی تعداد میں سیاح سیر و تفریح کے لئے ساحل پر جمع ہوتے ہیں۔ پھر یہ لوگ سمندر میں تیرنے یا موجوں سے کھیلنے میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔ ایسے میں اکثر و بیشتر سیاحوں کے بہہ جانے یا ڈوبنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔ لیکن سرکاری انتظامیہ کی جانب سے کوئی حفاظتی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔ یہاں پر لائف گارڈز کو بھی تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ اس وجہ سے سیاحوں کے ساتھ حادثہ پیش آنے یا غرقابی کا معاملہ پیش آنے پر ان کی جان بچانا ایک دشوار مسئلہ بن جاتا ہے۔ ایسے مواقع پر مقامی ماہی گیر یا پھر ایڈوینچر کمپنی کے ملازمین ہی لائف گارڈز کا رول ادا کرتے ہیں۔ اس لئے مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کے اہم ساحلی کناروں پر فوراً لائف گارڈز کو تعینات کرنے کی کارروائی پوری کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔