مینگلور کے قریب الال میں کروڑوں روپے مالیت کے سامان کے ساتھ ڈوب رہا ہے کارگو جہاز 'پرنسیس میرال' ؛ جہاز پر سوار ممبران کو انڈین کوسٹ گارڈس بچانے میں کامیاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd June 2022, 8:19 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 23 / جون (ایس او نیوز) لبنان سے ملیشیاء کے لئے اسٹیل کوائلس لےجانے والا کارگوجہا' پرنسیس  میرال' جو الال کے قریب سمندر میں پھنس گیا تھا اب وہ پوری طرح سمندر میں غرقاب ہونے  کی حالت میں آ گیا ہے ، مگر اسے بچانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں ۔

    ترکی کے باشندے کی ملکیت والا اس کارگو جہاز 'پرنسیس میرال' میں کچھ تیکنکی خامی کی وجہ سے سوراخ پیدا ہو گیا تھا اور جہاز چلانے والی کمپنی کے ایجنٹ نے اسے مرمت کے لئے نیو منگلورو پورٹ کے اندر لانے کی کوشش کی ، لیکن اسے اجازت نہیں دی گئی ۔ اس دوران کوسٹ گارڈس جہاز پر موجود 15 کے قریب شامی عملہ کو اپنی تحویل میں  لے  لیا اور جہاز کو سمندر میں چھوڑ دیا گیا ۔ بعد میں ان مزدوروں کو پانمبور پولیس اسٹیشن کے حوالہ کیا گیا جہاں سے انہیں بنگلورو میں واقع غیر ملکیوں کے ڈیٹنشن سنٹر میں بھیج دیا جائے گا اور پھر وزارت خارجہ کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد انہیں واپس ان کے ملک شام بھیجا جائے گا ۔ 

    معلوم ہوا ہے کہ اس وقت الال سمندر میں موجود 'پرنسیس میرال' پر جو اسٹیل کوائلس لدے ہوئے ہیں اس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے اس لئے جہاز کا  مالک کم از کم مال کو بچانے کی جد وجہد میں لگا  ہوا ہے ۔ وہ لگاتار مارکن شپنگ  ایجنسی منگلورو کے نمائندوں کے ساتھ رابطہ میں ہے ۔ جہاز کو بچانے کے لئے ماہرین کو ممبئی میں واقع 'اسمتھ سالویج کمپنی' سے آنا ہے ۔ مگر جہاز کو ڈوبنے سے بچانے کے آثارمعدوم ہوتے جارہے ہیں کیونکہ اب تک  جہاز 70 فیصد تک ڈوب چکا ہے اورسمندر  کی لہروں میں تیزی آتی جارہی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔