دروپدی مرمو 15ویں اور پہلی قبائلی صدر جمہوریہ منتخب ؛ دوسری خاتون صدر ہونے کا بھی اعزاز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd July 2022, 6:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی : این ڈی اے کی صدارتی امیدوار درو پدی مرمو جمعرات کو ہندوستان کی 15 ویں اور اولین قبائلی صدر جمہور منتخب ہوگئیں ۔ 64 سالہ مرموکو دوسری خاتون صدر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے ۔انہوں نے زائداز 64 فیصد قابل قبول ووٹ حاصل کئے ۔ ووٹوں کی گنتی کاعمل 10 گھنٹے سے زیادہ چلا جس میں ایم پیز اور ایم ایل ایز کے بیالٹس کی رائے شماری کی گئی ۔ اس عمل کے اختتام پر ریٹرننگ آفیسر پی سی مودی نے دروپدی مرموکو فاتح قرار دیا جنہیں 76,803 ,6 ووٹ حاصل ہوۓ جبکہ اپوزیشن امیدوار یشونت سنہا کو 3,80,177 ووٹ ملے.

دروپدی مرمو صدارتی عہدہ پر رامناتھ کووند کی جانشین بنی ہے ۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے صدارتی انتخاب کے اعلان کے تھوڑی دیر بعد تین مورتی مارگ پہنچ کر منتخب صدر جمہور یہ در و پدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر صدر بی جے پی جگت پرکاش نڈا موجود تھے۔

دروپدی مرمو پہلی آدی واسی اور دوسری خاتون ہیں جو قوم کی اولین شہری اور ہندوستان کے مسلح افواج کی سپریم کمانڈر بن گئی ہیں ۔ ماضی میں پر تبھا پاٹل نے پہلی خاتون صدر جمہوریہ بننے کا شرف حاصل کرچکی ہیں ۔ مرمو 2000 اور 2004 ء میں اڈیشہ اسمبلی میں دو میعادوں کیلئے منتخب ہوئیں ۔انہوں نے چیف منسٹر نوین پٹنائک کی بی جے ڈی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت میں 2000ء سے 2004 ء تک ریاستی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔2015ء میں وہ جھارکھنڈ کی پہلی خاتون گورنر بنی تھیں ۔ ملک اور بیرون ملک سے منتخب صدرمرموکو مبارکبادی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

عام آدمی پارٹی کے اسٹار پرچاکوں میں اروند کیجریوال، منیش سسودیا بھی شامل

عام آدمی پارٹی نے دہلی اور ہریانہ کے لئے اسٹارپرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں اروند کیجریوال اور سنیتا کیجریوال کے نام شامل ہیں۔ ساتھ ہی منیش سسودیا بھی اسٹارپرچارکوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، ان کی پارٹی کے ساتھی اور ...

تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی، 10 اہم سیٹوں پرملک کی نظریں

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم آج شام 5 بجے کے بعد ختم ہو گئی ہے ۔ تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ 7 مئی کو 10 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کل 94 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔ ان میں آسام سے 4، بہار سے 5، چھتیس گڑھ سے 7، گوا سے 2، گجرات سے 26، کرناٹک سے 14، مدھیہ ...

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

نابالغوں کے ڈیجیٹل جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے: چیف جسٹس آف انڈیا

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نیپال کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ نیپالی چیف جسٹس بشومبھر پرساد شرسٹھا نے انہیں مدعو کیا ہے۔ نیپال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا وزیراعظم چہرہ کون ہوگا؟ ششی تھرور نے بتایا

اپوزیشن کے اتحاد پرمسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم کے چہرے کو لے کر اس اتحاد میں سیاست بھی جاری ہے۔اس دوران کانگریس لیڈر ششی تھرور نے واضح کیا کہ اپوزیشن پارٹیاں جو ایک ساتھ یا ایک دوسرے کے خلاف مہم چلا رہی ہیں وہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ایک ساتھ آئیں گی۔ انہوں نے ...

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...