منڈگوڈ پولس نے شہر میں  بغیر  ہیلمٹ کے بائک سواروں پر عائد کیا جرمانہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st February 2019, 8:07 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:01؍فروری (ایس او نیوز) شہر میں  ہیلمٹ کے  بغیر بائک سواری کرنے والے سواروں کو شہری پولس نے روک کر انہیں جرمانہ عائد کرتے ہوئے دیکھاگیا۔

سرسی زون کے ڈی ایس پی جی ٹی نایک نے بتایا کہ یکم فروری سے منڈگوڈ تعلقہ میں بائک سواروں کے لئے ہیلمٹ لازمی کیا گیا ہے۔ جمعہ کو منڈگوڈ پی ایس آئی شیوانند چلوادی بنکاپور روڈ پر ہیلمٹ کے بغیر سواری کرنےو الے بائک سواروں کو روک کر جرمانہ عائدکرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ وہ آئندہ سے ہیلمٹ کے ساتھ بائک چلائیں۔ پولس کارروائی پر شہر ی عوام خاص کر عورتوں نے ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے نوجوان بچے بغیر ہیلمٹ کے بائک سواری کرتے ہوئے جان کھونے کے حادثات آئے دن پیش آتے رہتے ہیں، ایسے میں پولس کی کارروائی سےحادثات میں کمی ہونے کی امید ظاہر کی۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...