مینگلور میں فوٹوگرافر پر دھاردار آلات سے حملہ؛ فوٹوگرافر شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th October 2020, 12:41 AM | ساحلی خبریں |

مینگلور 28 اکتوبر(ایس او نیوز)  شہر کے فرنگی پیٹ میں واقع ایک فوٹو اسٹوڈیوں میں گھس کر نامعلوم شرپسندوں نے  ایک فوٹوگرافر پر دھاردار آلات سے حملہ کرنے کی واردات بدھ کی شب کو پیش آئی ہے جس میں فوٹو گرافر شدید زخمی ہوگیا ہے۔

فوٹوگرافر کی شناخت دنیش شٹی کی حیثیت سے کی گئی ہے جو بی جے پی کا رکن بھی ہے۔ اسے فوری طور پر مینگلور کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بنٹوال ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا، سرکل پولس انسپکٹر ٹی ڈی ناگراج اور سب انسپکٹر پرسنا نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔ واردات  کی  دکشن کنڑا اور اُڈپی فوٹوگرافر اسوسی ایشن نےسخت مذمت کی ہے اور ڈسٹرکٹ انچارج منسٹر کوٹا سری نواس سمیت پولس کے اعلیٰ حکام سے واقعے  کی چھان بین کرنے اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اسوسی ایشن نے منتبہ کرایا ہے کہ حملہ آوروں کو جلد سے جلد گرفتار نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج پر اُتریں گے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...